چھٹا مرحلہ، 889 امیدوار، انتخابی مہم کا آخری دن، سب سے زیادہ 223امیدوار ہریانہ میں اور سب سے کم 20امیدوارجموں کشمیر میں

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2024, 11:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی ) چھٹے مرحلے میں8ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۵۸؍ لوک سبھا سیٹوں پر25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ کل889 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا 23 مئی یعنی آج آخری دن ہے۔ سب سے  زیادہ 223 امیدوار ہریانہ میں اور کم سے کم 20امیدوارجموں و کشمیر میں قسمت آزما رہے ہیں۔ زیادہ تر لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح7 بجے سے شام 6بجے تک ہے لیکن کچھ جگہوں پر اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 چھٹے مرحلے میں اتر پردیش کی14 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ریاست کے تمام لوک سبھا حلقوں میں صبح7 سے شام6بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کل 162امیدوار میدان میں ہیں۔ سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سلطان پور اہم سیٹ ہے جہاں بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی کا مقابلہ ایس پی کے بابو سنگھ کشواہا سے  ہے۔

 بہار میں والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں ووٹنگ  ہوگی ۔ یہاں کل۸۶؍ امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔والمیکی نگر اسمبلی حلقہ کے۲۹؍ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۴؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ باقی۳۲۹؍پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۶؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔رام نگر اسمبلی حلقہ کے۲۵؍ پولنگ مراکز میں صبح۷؍ بجے سے شام۴؍ بجے تک ووٹنگ ہو گی۔ باقی۳۱۰؍ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۶؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔باقی لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک ہے۔

  ہریانہ کی سبھی ۱۰؍پارلیمانی نشستوںپرایک ساتھ ووٹنگ ہوگی ۔یہاں۲۲۳؍ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹنگ صبح۷؍بجے سے شام ۶؍ بجے تک جاری رہے گی۔ اس مرحلے میں امبالہ، کروکشیتر، سرسا، حصار، کرنال، سونی پت، روہتک، بھیوانی-مہندر گڑھ، گڑگاؤں اور فرید آباد لوک سبھا حلقوں میں  رائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

 جموں کشمیر کی ا ننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر پہلے  تیسرے مرحلے میں پولنگ ہونی تھی لیکن موسم کی وجہ سے اسے چھٹے مرحلے تک ملتوی کردیاگیا۔ اب ۲۵؍ مئی کو یہاں پولنگ ہونے والی ہے  ۔۲۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی اہم امیدوار ہیںجن کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے میاں الطا ف حسین لاروی سے ہے۔

  جھارکھنڈ کی گریڈیہہ، دھنباد، رانچی اور جمشید پور لوک سبھا سیٹوں کیلئے سنیچر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ صبح۷؍ بجے سے شام۵؍ بجے تک ہوگی۔ کل۹۳؍ امیدوار میدان میں ہیں۔
 
 چھٹے مرحلے میں ادیشہ کی سنبل پور، کیونجھر، ڈھینکانال، کٹک، پوری اور بھونیشور لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کل ۶۴؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ سنبل پور کی کچندا اور ریراکھول اسمبلی  حلقوں میں صبح۷؍ بجے سے شام ۴؍ بجے تک اور دیوگڑھ اسمبلی حلقے میںصبح۷؍ بجے سے شام ۵؍بجے تک ووٹنگ کا وقت ہے۔

 مغربی بنگال میں تملوک، کانتھی، گھاٹل، جھاڑگرام، مدنا پور، پرولیا، بانکورہ، بشنو پور لوک سبھا حلقوں میں انتخابات ہوں گے ۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح۷؍ بجے سے شام۶؍ بجے تک ہوگی۔ ۷۹؍ امیدواروں میں مقابلہ  ہے۔

 چھٹے مرحلے میںقومی راجدھانی دہلی میں سبھی ۷؍ لوک سبھاسیٹو ںپر پولنگ ہوگی ۔ان ۷؍سیٹوں پر ۱۶۲؍ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ نئی دہلی سے بانسری سوراج (بی جےپی) کا مقابلہ سومناتھ بھارتی(آپ) سے ہے جبکہ  شمال مشرقی دہلی سے بی جےپی کے منوج تیواری کا مقابلہ کانگریس کے کنہیا کمار سے  ہے۔اے ڈی آر کے مطابق اس مرحلے میںقسمت آزمانے والے ۳۹؍فیصد امیدوار کروڑپتی ہیںجبکہ ۲۱؍ فیصد کے خلاف مجرمانہ معاملات درج  ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹرا کے طلبہ توجہ دیں؛ بارہویں سائنس کے بعدڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسس میں داخلے

بارہویں سائنس میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک) میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے

سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی ...

لوک سبھا اسپیکر الیکشن کے لئے انڈیا الائنس کی حکمت عملی

لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت بن گئی ہے۔ اب لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے انتخابات ہونے ہیں، اس کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا گیا تو ...

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔