وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا: دنیا آج  غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، بدھ کی تعلیمات سے نمٹنے کا راستہ مل سکتا ہے 

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 9:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،04 /جولائی (آئی این ایس انڈیا)  وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہاکہ دنیا آج غیر معمولی چیلنجوں سے دوچار ہے، بدھ کی تعلیمات سے نمٹنے کا کوئی راستہ مل سکتا ہے۔ آج ہی کے دن مہاتما بدھ نے اپنے پہلے پانچ شاگردوں کو نصیحت دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ میں آج پورنما کے موقع پر سب کو نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اسے گرو پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ہمارے گرو کو یاد رکھنے کا دن ہے جس نے ہمیں علم دیا۔ اسی جذبے سے ہم بھگوان بدھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھگوان بدھ کا راستہ کئی سارے معاشروں اور دنیا کے ممالک کی فلاح و بہبود کی راہ دکھاتا ہے۔ اس سے شفقت اور احسان کی اہمیت کی وضاحت ہوتی ہے۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات فکر اور عمل دونوں میں کام آتی ہے۔

قبل ازیں صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون سے دھم چکرا کے موقع پرپروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا غیر معمولی چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ ان چیلنجوں کا حل بھگوان بدھ کے نظریات سے مل سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...