لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 7:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل پہلا مرحلہ ٹرینڈ بنانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے سبھی لیڈران نے آخر وقت تک خوب زور لگا کر انتخابی تشہیر کی۔

پہلے مرحلہ میں اروناچل پردیش کی 2، آسام کی 5، بہار کی 4، چھتیس گڑھ کی 1، مدھیہ پردیش کی 6، مہاراشٹر کی 5، منی پور کی 2، میگھالیہ کی 2، میزورم کی 1، ناگالینڈ کی 1، راجستھان کی 12، سکم کی 1، تمل ناڈو کی 39، تریپورہ کی 1، اتر پردیش کی 8، اتراکھنڈ کی 5، مغربی بنگال کی 3، انڈمان و نکوبار جزائر کی 1، جموں و کشمیر کی 1، لکشدیپ کی 1 اور پڈوچیری کی 1 سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا کے پہلے مرحلہ کے لیے 16 مارچ کو پریس نوٹ جاری ہوا تھا۔ بعد ازاں 20 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 27 مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور 28 مارچ کو اس کی اسکروٹنی کی گئی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ تھی۔ اب سبھی کو 19 اپریل کا انتظار ہے جب عوام حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سبھی سات مراحل کی ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان ایک ساتھ 4 جون کو کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ ؛ سپریم کورٹ نے ملزم سمیر کلکرنی کے مقدمہ پر اسٹے لگا دیا

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی جب سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے ملزم سمیر کلکرنی کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے اس کے مقدمہ پر عبوری اسٹے لگادیا یعنی کے سمیر کلکرنی کے کی پٹیشن پر حتمی فیصلہ آنے تک اس کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں کوئی پیش رفت ...

تریپورہ: الیکشن افسر سے مار پیٹ کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر کی درخواست ضمانت منظور

تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔

مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم لا کر فوج کی توہین کی: راہل گاندھی

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی کو آہستہ آہستہ ’انڈیا الائنس‘ کی جیت کا امکان نظر آنے لگا! شیوانند تیواری

  موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے ...

این ڈی اے اقربا پروری کے خاتمے کی شروعات اپنے گھر سے کرے، امت شاہ پر تیجسوی یادو کا سخت حملہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی بہار سے ذات پرستی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا جائے گا، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کو اس کی شروعات سب سے پہلے اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔

بی جے پی کا مہاراشٹر میں انتم سنسکار ہوگا، اسی لیے پی ایم مودی کی آتما یہاں بھٹک رہی ہے: سنجے راؤت

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ...