بی جے پی کا مہاراشٹر میں انتم سنسکار ہوگا، اسی لیے پی ایم مودی کی آتما یہاں بھٹک رہی ہے: سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 5:56 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہاں مودی جی کی آتما جو بھٹک رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مہاراشٹر اب جے پی کا شمشان بننے جا رہا ہے۔ بی جے پی کا اگر کہیں انتم سنسکار (آخری رسوم) ہوگا تو اسی مہاراشٹر میں ہوگا۔

سنجے راؤت نے کہا کہ یہ روح جو دہلی اور گجرات کے راستے مہاراشٹر آتی ہے بار بار مہاراشٹر میں کیوں گھومتی ہے؟ یہ کیوں بھٹک رہی ہے کیونکہ مہاراشٹر 4 جون کے بعد بی جے پی کے لیے شمشان گھاٹ ہونے والا ہے۔ اسی لیے یہ روح مہاراشٹر میں بھٹک رہی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مہاراشٹر کے دشمن ہیں، جنہوں نے مہاراشٹر کو توڑنے کی سازش کی ہے، مہاراشٹر میں ان کا انتم سنسکار کیا جائے گا۔ جن لوگوں کی آتما یہاں ممبئی میں بھٹک رہی ہے، وہ لوگ یہاں کی صنعت یہاں کی املاک سب کچھ ہڑپنا چاہتے ہیں۔ اس آتما کے ساتھ ہماری لڑائی ہے، یہ اگھوری آتما ہے۔

کرناٹک میں فحش ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر بولتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ڈھونگی پارٹی ہے، کرناٹک میں ایک ایسے شخص کی 2800 ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جو بی جے پی کے خاندان کا فرد ہے۔ دیکھیئے مودی جی کا پریوار کتنا بڑا ہے۔ ان کے پریوار کے لوگ 2800 خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں۔ اتنا بڑا پریوار ہے مودی جی کا جن کے لیے مودی جی ووٹ مانگتے ہیں۔ یہ صرف ایک بھٹکتی آتما ہی کر سکتی ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ اس طرح کا کام اگر کوئی کر سکتا ہے تو وہ بھٹکتی آتما ہی کر سکتی ہے اور مودی جی وہ کر رہے ہیں۔ خواتین کی عصمت دری کرنے والے ایک شخص کے لیے مودی جی ووٹ مانگتے ہیں اور مودی جی کے دل میں اس بارے میں کوئی دکھ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔