وزیر اعظم مودی کو آہستہ آہستہ ’انڈیا الائنس‘ کی جیت کا امکان نظر آنے لگا! شیوانند تیواری

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 6:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں انڈیا اتحاد کی جیت نظر آ رہی ہے!

شیوانند تیواری نے کہا، ’’وزیراعظم کون ہوگا؟ مخلوط حکومت میں استحکام نہیں آئے گا۔ یہ بات کہہ کر مودی جی ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں۔ پانچ سالوں میں پانچ وزیر اعظم ہوں گے۔ امت شاہ پوچھ رہے ہیں کہ ہندوستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے سوالوں سے واضح ہے کہ انہیں اپنی شکست اور اتحاد کی جیت کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پانچ سالوں میں پانچ وزیر اعظم کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نادانستہ مودی جی اتحاد کی تعریف کر رہے ہیں۔ وہ اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ اتحاد میں پانچ ایسے لیڈر ہیں جو وزیر اعظم بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ مودی جی نے بی جے پی کے لیے جو شرط رکھی ہے وہ اتحاد کی شرط نہیں ہے۔ یہاں سب کا درجہ برابر ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’مودی جی تو بی جے پی کے لیے اکیلے کھیون ہار (کشتی بان) کی شکل میں ہیں۔ پنچایتوں سے لے کر دہلی تک کے انتخاب بی جے پی مودی جی کے چہرے پر لڑتی ہے۔ بہار سمیت دیگر ریاستوں میں کیا ہو رہا ہے؟ ووٹ پارٹی کے لیے نہیں مودی جی کے لیے مانگے جا رہے ہیں۔ مودی جی ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہیں۔ وہ اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ پارٹی میں کوئی اور نہ ابھرے۔ مقبول لیڈر نتن گڈکری اس کی ایک مثال ہیں۔ ان کا نام پہلی فہرست میں نہیں تھا۔ اس کے بعد وہ بھاگے اور مودی جی سے ملنے ایئرپورٹ پہنچے، تب جاکر گردن بچ سکی اور ٹکٹ ملا۔‘‘

شیوانند نے کہا، ’’پوری بی جے پی ایک شخص پر منحصر ہو گئی ہے۔ مودی جی خود یہ نعرے لگاتے ہیں جیسے 'مودی کی گارنٹی' اور 'مودی ہے تو ممکن ہے‘ لیکن اب مودی جی خود محسوس کر رہے ہیں کہ یہ انتخاب ان کی انتہائی انفرادی سیاست کا اختتام ہے۔ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔