مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2024, 12:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 17/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو حلف برداری ہوئی تھی لیکن اس بات الیکشن کے مرحلوں کو تھوڑا طول دیا گیا ہے۔ جہاں تک بات ہے مہاراشٹر کی تو یہاں ۵؍ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلا مرحلہ ۱۹؍ اپریل کو ہو گا جبکہ آخری مرحلے کی پولنگ ۲۰؍ مئی کو ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق یہ پانچوں مرحلے خطے وار نہیں ہوں گے بلکہ ہر مرحلے میں الگ الگ خطوں کی الگ الگ سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ہر چند کہ پولنگ کی شروعات ودربھ سے ہوگی اور پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے وہ تمام ودربھ میں آتی ہیں لیکن اس کے بعد ایک ہی مرحلے میں الگ الگ خطوں کی سیٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جیسے دوسرے مرحلےمیں رائے گڑھ کی سیٹ بھی شامل ہے جو کہ کوکن میں ہے ساتھ ہی بارامتی کا حلقہ بھی ہے جس کا شمار مغربی مہاراشٹر میں ہوتا ہے، ساتھ ہی لاتور کی سیٹ بھی ہے جو مراٹھواڑہ میں واقع ہے۔ اس طرح سے الیکشن کمیشن نے ایک ہی مرحلے میں الگ الگ حلقوں کی سیٹوں پر الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممکن ہے ایسا انتظامی امور میں آسانی کے پیش نظر کیا گیا ہو۔ ریاست میں ۵؍ مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کی تاریخیں یوں ہیں : 

 پہلا مرحلہ: ۱۹؍ اپریل
 مہاراشٹر کے پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان تمام کا تعلق ودربھ سے ہے۔ پہلے مرحلے میں ۵؍ سیٹوں پر پولنگ ہوگی جن میں سے بیشتر ایسی ہیں جہاں مائو وادیوں کا دبدبہ ہے۔ وہ سیٹیں (۱) رام ٹیک (۲) ناگپور (۳) بھنڈارہ۔ گوندیا (۴ ) گڈ چرولی۔ چمور، (۵) چندر پور

دوسرا مرحلہ: ۲۶؍ اپریل 
 مہاراشٹر میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ۲۶؍ اپریل کو ہوگی جس میں کل ۸؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں سے ۵؍ سیٹیں ودربھ کی ہیں جبکہ ۳؍ سیٹیں مراٹھواڑہ کی ہیں۔ ان سیٹوں کے نام ہیں (۱) بلڈانہ (۲) اکولہ(۳) امراوتی(۴) وردھا (۵) ایوت محل۔ واشم (۶) ہنگولی (۷) ناندیڑ(۸) پربھنی

تیسرا مرحلہ :۷؍مئی 
  تیسرے مرحلے کی پولنگ میں کل ۱۱؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں کوکن، مراٹھواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کی سیٹیں شامل ہیں۔ ان ۱۱؍ سیٹوں پر ۷؍ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان کے نام ہیں (۱)رائے گڑھ(۲) بارامتی(۳) عثمان آباد (۴) لاتور (۵) شولا پور (۶) ماڈھا ( ۷)سانگلی (۸)ستارا (۹) رتناگیری۔ سندھو درگ (۱۰) کولہاپور (۱۱) ہتھ کنگلے 

 چوتھا مرحلہ۱۳؍ مئی
 مہاراشٹر میں تیسرے اور چوتھے مرحلے کی پولنگ کے درمیان ۶؍ دنوں کا وقفہ ہے۔ اس مرحلے میں کل ملا کر ۱۱؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چوتھے مرحلے کیلئے ۱۳؍ مئی کو پولنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں زیادہ تر سیٹیں مغربی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کی ہیں۔ ان کے نام ہیں (۱) نندور بار(۲) جلگائوں (۳) راویر(۴) جالنہ (۵) اورنگ آباد(۶) ماول (۷) پونے (۸) شیرور (۹) احمد نگر (۱۰) شیرڈی (۱۱) بیڑ 

پانچوں مرحلہ : ۲۰؍ مئی 
مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کی پولنگ ۲۰؍ مئی کو ہوگی۔ اس میں سب سے زیادہ ۱۳؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس میں ممبئی اور تھانے سمیت مختلف سمتوں کی سیٹیں شامل ہیں۔ ان کے نام ہیں (۱) دھولیہ(۲) دنڈوری(۳) ناسک (۴) پال گھر(۵) بھیونڈی (۶)کلیان (۷) تھانے (۸)شمال ممبئی (۹)شمال مغرب ممبئی (۱۰)شمال مشرق ممبئی (۱۱)شمال وسطی ممبئی ( ۱۲) جنوب وسطی ممبئی (۱۳) جنوبی ممبئی 

 یاد رہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا سلسلہ الگ الگ ریاستوں میں یکم جون تک جاری رہے۔ مہاراشٹر میں یہ سلسلہ ۲۰؍ مئی کو تکمیل تک پہنچ چکا ہوگا۔ جبکہ نتائج پورے ملک میں ایک ساتھ ۴؍ جون کو آئیں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو چکاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...