’جَن وشواس ریلی‘ میں انڈیا اتحاد کے لیڈران نے پھونکا انتخابی بگُل، ’بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ‘ کا نعرہ ہوا بلند

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 11:21 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اپوزیشن پارٹیوں کے ’انڈیا‘ اتحاد نے اتوار کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ’جَن وشواس ریلی‘ کے ذریعہ لوک سبھا انتخاب کا بگُل پھونک دیا۔ ریلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، آر جے ڈی چیف لالو پرساد اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے علاوہ تیجسوی یادو سمیت کئی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔ سبھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ’بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ‘ کا نعرہ بلند کیا۔ راہل گاندھی تو اپنی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ درمیان میں روک کر اس ریلی میں حصہ لینے مدھیہ پردیش سے پٹنہ پہنچے۔ انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ صرف دو تین بہت امیر لوگوں کے لیے کام کر رہی ہے اور دلتوں و پسماندہ طبقات کو نظر انداز کر رہی ہے جن کی آبادی ملک کی مجموعی آبادی کا 73 فیصد ہے۔

اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے چاچا (وزیر اعلیٰ نتیش کمار) نے ایک بار پھر پالا بدل لیا ہے۔ وہ دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔ لیکن آگے سے انھیں قبول مت کرنا۔‘‘ آر جے ڈی چیف لالو پرساد نے بھی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی تنقید کی۔ انھوں نے ریلی میں جمع بھیڑ سے آئندہ انتخاب کے لیے تیار رہنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ ’’میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں موجود رہوں گا۔ آپ وزیر اعظم نریندر مودی کو مرکز کے اقتدار سے باہر کرنے کے لیے ووٹ کریں۔‘‘

درازیٔ عمر اور خراب صحت سے نبرد آزما لالو پرساد نے سیاست میں کنبہ پروری کی تنقید کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی پر تلخ حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی کے پاس اپنا کنبہ نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ وہ رام مندر کے بارے میں ڈینگیں مارتے رہتے ہیں، وہ تو سچے ہندو بھی نہیں ہیں۔ ہندو روایت میں بیٹے کو اپنے والدین کے انتقال پر اپنا سر اور داڑھی منڈوانا چاہیے۔ جب ان کی ماں کا انتقال ہوا تو مودی نے ایسا نہیں کیا۔

ریلی سے سماجوادی پارٹی چیف اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتر پردیش اور بہار میں مجموعی طور پر 120 سیٹیں ہیں۔ اگر ہم ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی شکست یقینی بناتے ہیحں تو مرکز میں بی جے پی حکومت بنا ہی نہیں پائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اگر اتر پردیش ’80 ہراو‘ کا نعرہ دے رہا ہے تو بہار بھی پیچھے نہیں ہے، یہاں بھی ’40 ہراؤ‘ کا نعرہ ہے۔ اکھلیش کہتے ہیں کہ ’’اگر اتر پردیش اور بہار نے عزم کر لیا تو ان کا سوپڑا صاف ہو جائے گا۔ ایک طرف آئین کے محافظ ہیں، دوسری طرف آئین کے دشمن ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ تیجسوی یادو اور راہل گاندھی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے ’’جب جوشیلے نوجوان مل جاتے ہیں، بڑے بڑے تخت ہل جاتے ہیں۔‘‘

ریلی میں مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بھی شرکت کی اور انھوں نے اپنے خطاب میں گاندھی میدان کو بہار کی سیاست کا ’مقامِ تبدیلی‘ بتایا۔ سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ اور سی پی آئی ایم لیڈر دیپانکر بھٹاچاریہ جیسے بایاں محاذ لیڈران نے مودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ حکومت صرف بڑے کاروباریوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ ڈی راجہ نے پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹے ہیں اور جملے باز ہیں۔ مودی غریب، دلت، کسان کے ساتھ نہیں ہیں، وہ اڈانی اور امبانی کے ساتھ ہیں۔  ریلی میں سابق راجیہ سبھا رکن اور آر جے ڈی کی کیرالہ یونٹ کے چیف ایم وی شریمس کمار بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...