لوک سبھا الیکشن 2024 کا اعلان: 7 مرحلوں میں ہوگی پولنگ؛ پہلا مرحلہ 19 اپریل اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم جون کو ہوں گے ، 4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2024, 4:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 16 مارچ (ایس او نیوز) الیکشن کمشنر  نے آج  لوک سبھا انتخابات 2024 کا اعلان کردیا جس کے مطابق سات مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔  پہلے مرحلے کی پولنگ  19 اپریل کو ہوگی،  دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو، تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ، چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ 13 مئی کو،  پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی کو، انتخابات کا چھٹا مرحلہ 25 مئی کو اور ساتویں اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم جون کو ہوں گے اور  ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

 اس بار لوک سبھا انتخابات میں 543 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔   تقریباً 96.88 کروڑ ووٹر 12 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس میں 49 کروڑ 72 لاکھ مرد ووٹر ہیں اور 47.1 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔ اس بار ووٹر لسٹ میں 2.3 کروڑ نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں اور 55 لاکھ ای وی ایم کا استعمال کیا جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ چار ریاستوں اوڈیشہ، آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں ماڈل ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہم انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار نوجوان ووٹرز کی اچھی تعداد ہے۔ 85 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں جن کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ 19-29 سال کی عمر کے 19.74 کروڑ ووٹر ہیں۔ 1.8 کروڑ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ اس بار 85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...