گروہا لکشمی اسکیم کے اندراج کیلئے رقم وصول کرنے والوں پر کریمنل کیس درج ہوگا، حکومت فی اپ  لوڈ  کے لیے 12 روپئے ادا کررہی ہے: لکشمی ہیبالکر

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2023, 12:57 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،25؍جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی وزیر بہبودی  برائے خواتین واطفال لکشمی ہیبالکر نے متنبہ  کیا ہے کہ اگر گروہالکشمی اسکیم کے رجسٹریشن کے عمل کے لیے لوگوں سے رقم وصول کی جاتی ہے یا اسکیم کے نفاذ میں لاپرواہی کی جاتی ہے تو ایسے افراد کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین مراکز کے لاگ آن آئی ڈی کوٹریس کرکے واپس لے لیا گیا ہے جہاں لوگ رجسٹریشن کے عمل کے لیے رقم وصول کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اس اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے خاموش نہیں بیٹھی ہے۔ گروہالکشمی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرنے والوں سے فیس وصول ہونے کی خبروں کی تصدیق ہونے پر ایسے افراد کا لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ واپس لے لیا جائیگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تحصیلداروں، پی ڈی اوز اور گاؤں کے بل کلکٹرز کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ ایسے معاملات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر تک پہنچائیں یا پھر کہیں بھی پیسے لئے جا رہے ہیں تواس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دی جانی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گروہالکشمی اسکیم کارجسٹریشن مفت میں نہیں کر رہے ہیں بلکہ حکومت فی اپ  لوڈ  کے لیے 12 روپئے ، اور پرنٹ آؤٹ کے لئے 10 روپئے کے حساب سے  رقم   ادا کی جارہی  ہے۔  اس لئے عوام اس کے ل ئے کوئی رقم ادا نہ کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...