بیندور کے قریب اُپندا میں بس سے گرکر طالب العلم ہلاک؛ ڈرائیور پر لاپرواہی کا الزام؛ طلبا کا سخت احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th July 2016, 3:27 AM | ساحلی خبریں |

بیندور29 جولائی (ایس او نیوز) سرکاری بس سے باہرگرتے ہی دوسری بس کی زدمیں آکر طالب العلم ہلاک ہونے کا اندوہناک واقعہ جمعہ کی صبح اُپندا  امباگل نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ہے، جس پر مشتعل ہوکر کالج طلبا سڑک پر اُترتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اُپندا کے مکین سداشیو شٹی اور بیبی شٹی کا فرزند رگھویندرا شٹی کنداپور ڈاکٹر بی بی ہیگڈے کالج میں بی کام فائنل کا طالب العلم تھا،ہمیشہ کی طرح آج صبح بھٹکل سے کنداپور جانے والی سرکاری بس پر اُپندا سے سوار ہواتھا، مگر بس سو میٹر بھی آگے نہیں بڑھی تھی کہ سامنے سڑک کنارے کھڑی ایک پرائیویٹ بس کے سائیڈ مرر(Side Mirror) سے یہ بس ٹکراگئی، آئینہ کو ٹکر لگتے ہی سرکاری بس پر سوار رگھویندر شٹی جو دروازے کے باہر ہی تھا اور اندر جانے کی کوشش کررہا تھا، پرائیویٹ بس کو ٹکراگیا اور پلک جھپکتے ہی نیچے گرپڑا۔ اسے فوری طور پر کنداپور اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس نے دم توڑ دیا۔ اس تعلق سے بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

طالب العلم کی اچانک ہوئی موت پر طلبا مشتعل ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ اس بس پر قریب 70 طلبا سفر کررہے تھے، جبکہ بس پر دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ایک طرف جائے حادثہ پر طلبا نے احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے کو بند کردیا  تو وہیں کنداپور اسپتال کے باہر بھی کثیر تعداد میں طلباجمع ہوتے ہوئے سخت احتجاج کیا اور اسپتال کے باہر والا راستہ بند کردیا۔ یہاں کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے اور طلبا نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ طلبانے سرکاری بس ڈرائیور سمیت کنڈیکٹرکی لاپرواہی کو اس حادثے کے لئے ذمہ دار قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اُپندا سے کافی طلبا سمیت دیگر مسافر بھی بس پر سوار ہوئے تھے، مگر مسافر اور طلباء بس کے اندر گھسنے بھی نہیں پائے تھے کہ کنڈیکٹر نے سیٹی بجائی اور ڈرائیور نے بس کو آگے بڑھایا، اگر تمام مسافر اور طلباء بس کے اندر چلے جانے کے بعد سیٹی بجائی ہوتی اور ڈرائیور بس کو آگے بڑھایا ہوتا تو یہ حادثہ نہیں ہوتا تھا، ان دونوں کی لاپرواہی سے رگھویندرا کی موت واقع ہوئی ہے، لہٰذا دونوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری بس پر سوار ہونے کے لئے پاس تو دیاجاتا ہے مگر طلباکے لئے زائد بسیں نہیں دوڑائی جاتیں، مسافر سوارہونے والے بسوں پر ہی طلباء کو بھی سفر کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ کنداپور کی تین کالجوں میں جانے کے لئے ایک ہی بس پر طلباکو سفر کرنا پڑتا ہے، جس پر پہلے سے ہی مسافر سوار ہوتے ہیں۔ طلباء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صبح کالج جانے کے اوقات میں زائد بسوں کو بھٹکل سے کنداپور کے لئے دوڑایاجائے اور طلباء کوتحفظ کے ساتھ سفر کرنے کی سہولیات فراہم کی جائے۔ طلبا نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ مہلوک رگھویندرا شٹی کے اہل خانہ کو معاؤضہ دیاجائے۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی اُڈپی سپرنٹنڈنٹ آف پولس انّاملائی موقع پر پہنچے اور طلبا سے گفتگو کی اور بھروسہ دلایا کہ وہ اُن کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر کچھ دیر کے لئے حالات سنگین رُخ بھی اختیار کرگئے تھے، جس پرپولس کو ہلکی لاٹھی کا بھی استعمال کرنا پڑا، مگر ایس پی کے تیقن دلانے کے بعد طلبا کا غصہ کچھ حد تک کم ہوگیا۔ اس موقع پر کنداپور ڈی وائی ایس پی پروین نائک، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر پی ایم اور سب انسپکٹر ناصر حُسین نے پولس کا سخت بندوبست کیا تھا۔

واقعے کے فوری بعد کنداپور ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے بی ایم ہیگڈے کالج کے طالب العلم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے سوسائٹی کی طرف سے رگھویندرا شٹی کے والدین کو 2.5 لاکھ روپیہ کا معاؤضہ دینے کا اعلان کیا گیا، جبکہ حادثے میں طالب العلم کی موت پر جمعہ کو کالج میں چھٹی دے دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔