کمٹہ: سہارا کوآپریٹیو سوسائٹی منتقل کرنے کی مخالفت میں کھاتے داروں کا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 12:42 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 12/ اپریل (ایس او نیوز) شہر کے وئیبھو ہوٹل کے قریب واقع 'سہارا انڈین کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی' کو راتوں رات کاروار شاخ میں ضم کرنے کے لئے شہر سے منتقل کرنے کی کارروائی پر کھاتے داروں نے اعتراض جتایا اور سوسائٹی دفتر کے روبرو ہنگامہ کھڑا کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اتر پردیش کے لکھنو سے تعلق رکھنے والی سہارا کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کی کمٹہ شاخ کو کاروار شاخ میں ضم کرتے ہوئے اتوار کی رات کو چپکے چپکے کمٹہ شاخ سے ساز وسامان ہٹانے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اس بات کی بھنک لگتے ہی بڑی تعداد میں کھاتے دار سوسائٹی دفتر کے روبرو جمع ہوگئے اور سوسائٹی کے منیجر اور اسٹاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے کھاتوں میں جمع رقم واپس لوٹانے کی مانگ کی۔

ہنگامہ کی خبر ملنے پر کمٹہ پولیس اسٹیشن کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور سوسائٹی کے منیجر اور عملہ سے پوچھ تاچھ  کی اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے تمام کھاتے داروں کے میٹنگ منعقد کرکے اگلی کارروائی کی جائے، اور کھاتے داروں کی ڈپازٹ رقم لوٹائے بغیر سوسائٹی دفتر کو کمٹہ سے منتقل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

اس معاملے پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سوسائٹی کے منیجر ہریش نے بتایا کہ مرکزی دفتر کی طرف سے کمٹہ برانچ کو کاروار برانچ میں ضم  کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس لئے یہاں سے دفتر منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے گاہکوں کی رقم واپس لوٹانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ  ہمارا ارادہ گاہکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔