کیرالہ: طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کرنے والےوزیراعلیٰ پنارائی وجین اور سات وزراء قرنطینہ میں!

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 12:05 PM | ملکی خبریں |

تریوننت پورم،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ میں کریپور ہوائی اڈہ پر طیارہ حادثہ کے بعد جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین اور سات وزراء جمعہ کو سیلف کوارنٹائن میں چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیلف-کوارنٹائن میں جانے والے سات وزراء میں وزیرصحت کے کے شیلجہ،مقامی خود حکومت کے وزیر اے سی محی الدین، وزیر برائے ریونیو ای چندرشیکھر، وزیرصنعت ای پی جے راجن، وزیر زراعت وی ایس سنیل کمار، بندرگاہ امور کے وزیر رام چندرن کڈنپالی اور ہائر ایجوکیشن منسٹر کے ٹی جلیل شامل ہیں۔

طیارہ حادثہ کے بعد راحتی مہم میں شامل 20 اعلیٰ افسران کے آج کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء نے کوارنٹائن میں جانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے کوارنٹائن میں جانے کے بعد اب وزیرمملکت دیوسووم کڈکم پلی سریندرن ہفتہ کو یہاں یوم آزادی پر پرچم کشائی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی اسپیکر پی سری رام کرشنن بھی سیلف کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ طیارہ حادثہ پر ریسکیوآپریشن کی قیادت کرنے والے ملپپورن کے ضلع کلیکٹر کے گوپال کرشنن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی کوارنٹائن ہوگئے ہیں۔ سات اگست کو ہوئے اس حادثہ میں دوپائلٹوں سمیت 19 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے کیرالہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس لوکناتھ بوہرہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔