کاروار: آئی آر بی کمپنی کے  کرشر کی منظوری پر ضلع انتظامیہ کی روک : 3مہینوں سے تعمیراتی کام بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2024, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :18؍فروری   (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع میں آئی آربی کمپنی کی نگرانی میں تعمیر ہونےو الی قومی شاہراہ کے بقیہ کاموں کو فوری توجہ دے کر مکمل کرنے کا مطالبہ لےکر ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو متوجہ کیا ہے۔ جس پر مرکزی وزیر نتین گڈکری نے ریاستی آب پاشی وزیر ستیش جارکی ہولی کےساتھ ایک میٹنگ منعقد کرتےہوئے سوچ بچار کئے ہوئے 8مہینے ہوگئے لیکن ابھی تک کوئی کام نہیں ہواہے۔

ضلع میں آئی آربی کمپنی کی نگرانی میں قومی شاہراہ کی تعمیر ، شاہراہ کنارے روڈ لائٹ کی نصب کاری، فلائی اوور، انڈرپاس، بینگا سمیت مختلف حادثاتی مقامات پر ڈئیوائڈر کی تعمیر، تعمیری کام کےلئے منہدم کئے گئےبس اسٹینڈس کی دوبارہ تعمیر سمیت مختلف کاموں کو انجام دیناہے۔ ان کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کےلئے  تحریراً ضمانت کے متعلق ریاستی وزیر ستیش جارکی ہولی کے توسط سے مرکزی حکومت سے بات چیت ہونے کی ڈی سی گنگوبائی مانکر نے جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے غور کرنے کےلئےمرکزی چیف سکریٹری نے بھی ایک میٹنگ منعقد کی تھی ۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شاہراہ تعمیر کی فوری تکمیل کو لےکر کافی بات چیت ہونے کے باوجود کاموں کی تکمیل کو لےکر کوئی ضمانت نہیں ملی ہے۔

بلاسٹنگ اور کرشر پرروک : روڈلائٹ کی نصب کاری ، فلائی اوور، انڈرپاس، بینگاسمیت مختلف حادثاتی مقامات پر ڈئیوائڈر کی تعمیر ، منہدم کردہ بس اسٹینڈوں کی دوبارہ تعمیر سمیت مختلف کاموں کو انجام دینے کےمتعلق آئی آربی کمپنی کی طرف سے کوئی تیقن نہیں ملنے کی وجہ سے آئی آر بی کمپنی کو دی گئی بلاسٹنگ اور کرشر کی منظوری کی تجدید نہ کرتےہوئے ضلع انتظامیہ نے روک لگائی ہے۔ اسی وجہ سے جھلی کی کمی ہونےپر کوئی کام نہیں ہوپارہاہے۔ ڈی سی گنگوبائی مانکر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے سخت رویہ کے بعد قومی شاہراہ اتھارٹی کے ہوناور پراجکٹ ڈائرکٹر نے روڈ لائٹ نصب کاری کے لئے تیار تو ہوگئےہیں لیکن ایک شرط بھی عائد کی ہے نصب کاری کے بعد اس کی نگرانی  گرام پنچایت کرے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آئی آر بی کمپنی روڈ لائٹ سمیت دیگر کاموں کو کس منصوبے کے تحت انجام دے رہی ہے اس کی تحریری جانکاری دیں تو کرشر کےلئے منظوری دینے کی بات کہی۔

ضلع بھر میں جاری آئی آربی کمپنی کےکام بند پڑےہوئےہیں۔ کمپنی افسران کا کہنا ہےکہ گزشتہ 7مہینوں سے ضلع انتظامیہ نے کرشر کےلئے منظوری روک رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعمیراتی کام نہیں ہوپارہے ہیں۔ ہمارے پاس  جھلی کا جتنا ذخیرہ تھا وہ ختم ہوچکا ہے، آئندہ کام ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ جب کہ سرکاری افسران ، کمپنی افسران کی باتوں سے انکا رکرتےہوئےکہتے  ہیں کہ صرف پچھلے 3 مہینوں سے کرشر کی منظوری روک دی گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں آئی آربی کمپنی کا صرف 8کلومیٹر کاکام باقی ہے۔ جب یہ کام ختم ہوجائے گا تو پھر کمپنی والے ہمیں میسر نہیں ہونگے۔ دوسری طرف عوام سڑک کنارے لائٹ، ڈئیوائڈر، انڈرپاس وغیرہ کا مطالبہ کررہے ہیں اور ضلع انتظامیہ سےسوال بھی کررہے ہیں اسی پس منظر میں ضلع انتظامیہ نے متعلقہ فیصلہ لینے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔