کلبرگی؛ ریاستی حکومت نے دیا یتنال کی شکر فیکٹری بند کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2024, 1:50 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی 28/ جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے چنچولی تعلقہ کلبرگی میں قائم بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڈا پاٹل یتنال کے شکر کارخانے کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔    

    موصولہ تفصیلات کے مطابق  شکر کارخانے کا گندہ اور آلودہ پانی ملامری ڈیم میں چھوڑنے کی شکایت  کسانوں کی طرف سے موصول ہونے پر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے یہ اقدام کیا ہے ۔ 

    رکن اسمبلی یتنال نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کے اس قسم کے دباو کے آگے جھکنے والا نہیں ہوں ۔ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ حکومت سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے اس طرح کےہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ میں  نے روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے ایک پسماندہ علاقے میں کارخانہ قائم کیا ہے ۔ اسے بند کرنے سے کسی کا بھی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔

    جبکہ وزیر برائے فاریسٹ اینڈ ایکولوجی ایشور کھنڈرے  کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے ضروری اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ہی اس کارخانے میں لاکھوں ٹن گنا کچل کر رس نکالا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ماحولیاتی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قبل اس  کارخانے کے خلاف 1.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جسے یتنال نے ادا بھی کیا ہے ۔ جب صورتحال ایسی ہے تو پھر یتنال کی طرف سے ریاستی حکومت پر لگائے گئے  الزامات بے بنیاد ٹھہرتے ہیں ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتہ قبل منعقدہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ایک میٹنگ میں وزیر کھنڈرے نے محکمہ جاتی افسران کو ماحولیاتی ایکٹ کی خلاف وزری کرنے والے کارخانوں کے تعلق سے  رپورٹ پیش کرنے کی  ہدایت دی تھی ۔  کھنڈرے نے بتایا کہ اسی رپورٹ کی بنیاد پر فضا اور پانی کو آلودہ کرنے والے کارخانوں کے خلاف کا رروائی شروع کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔