کرناٹک حکومت نے مرکزی حکومت پرچاول فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کیااحتجاج، بی جے پی کا بھی کانگریس پر عوام مخالف پالیسیوں کے الزام میں دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2023, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/ جون (ایس او نیوز) انا بھاگیہ اسکیم کے لئے چاول فراہم نہ کرنے والی مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس لیڈروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بنگلورو شہر کے فریڈم پارک میں منعقدہ کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ میں بشمول نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی کئی کانگریس لیڈروں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ وہ اناج کا ایک دانہ بھی کم قبول نہیں کریں گے لیکن ان کی حکومت نے اب تک ہمارے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا۔ کسانوں کی آمدنی دگنی کیوں نہیں ہوئی؟ آپ کو (بی جے پی کو ) پہلے اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔

ڈی کے شیو کمار نے بی جے پی لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کا یہ کہنا ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے بات چیت کر رہا ہے ۔ اشوک چکرورتی بات چیت کر رہے ہیں، بے چارے چکرورتی ہمارے گھر بھی آئے تھے۔ شیو کمار نے کہا کہ مرکز ہمارے خلاف لوگوں کو بھڑ کانے یہ سب کر رہا ہے۔ مگر لوگ مرکز کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اب ایڈی یورپا، کٹیل ، اشوک تمام جو طنز یہ لہجہ میں باتیں کرنے لگے ہیں۔

شیو کمار نے کہا کہ مرکز کی غریب مخالف پالیسی کے خلاف ہم جدو جہد کر رہے ہیں ۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے والے ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے غریبوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم غریبوں کو 10 کلو چاول مفت دیں گے ۔ ہم اپنے وعدے پر اب بھی اٹل ہیں۔ پہلے مرکز ہمیں چاول دے ۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری کانگریس حکومت کی تعریف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم 7 کلو چاول دیتے تھے۔ بی جے پی حکومت نے اس کو گھٹا کر 4 کلو کر دیا۔ اب ہم 5 گیار نٹیاں دئے ہیں شکتی اسکیم اچھی چل رہی ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی ہماری حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت غریبوں کو 10 کلو مفت چاول فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے والی مرکزی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فریڈم پارک میں کانگریس لیڈروں نے چاول پکا کر مرکز کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس کے جواب میں بی جے پی کا بھی احتجاج: ریاستی حکومت کی طرف سے "انّا بھاگیہ" اسکیم کے تحت چاول فراہم کرنے میں تاخیر کے خلاف بی جے پی نے بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرا کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بومئی اور سابق وزیر آر اشوک سمیت کئی اہم لیڈروں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 
    
سابق وزیر آراشوک کی قیادت میں موریہ سرکل کے پاس منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ایس ار بومئی نے موجودہ ریاستی کانگریسی حکومت کو جھوٹی اور پاگل حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے والی حکومت ہے۔ 
    
بومئی نے کانگریس کی طرف سے احتجاجی مظاہرے پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ مرکزی حکومت اس وقت فی کس 5 کلو چاول مفت فراہم کرتی ہے۔ اس حساب سے ریاستی حکومت کو اس میں اپنی طرف سے 10 کلوچاول شامل کرکے فی کس 15 کلو کے حساب سے ایک خاندان میں اگر 5 افراد ہوں تو تم لوگوں کو انہیں 15 کلو چاول فراہم کرنے کے بجائے تم لوگ احتجاج کر رہے ہو؟ 
    
جب شرکاء نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی شروع کی تو اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ اس مقام پر مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بومئی، رکن اسمبلی منی راجو، ایم کرشنپّا، بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری این روی کمار،چھلوادی نارائن سوامی اور دیگر لیڈران کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 
    
پولیس کی مداخلت پر بومئی نے کہا کہ ہم لوگ پولیس راج سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہمارے بازووں میں دم ہے یا نہیں ہے یہ بات آنے والے دنوں میں سمجھ میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ودھان سبھا کے اندر اور باہر ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔   

ایک نظر اس پر بھی

کمارسوامی و ایچ ڈی ریونا دہشت گرد نہیں کہ ان کا فون ٹیپ کیا جائے؛ ڈی کے شیوکمار کا سخت جواب

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کے ان الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کا فون ٹیپ کیا جا رہا ہے۔

بنگلورو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، رائے درگم ٹاؤن میں این آئی اے کی تلاشی کارروائی

  نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے  آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام ...

کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔ 

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...