کرناٹک کی10سے زیادہ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگیں،16پل زیر آب ، بیلگاوی سمیت3اضلاع میں سیلاب کا خطرہ، ،کئی مکانوں کو نقصان،بجلی کے کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2023, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 23/جولائی(ایس او  نیوز/ایجنسی)مہاراشٹرا گھاٹ علاقوں اور بیلگاوی، کلبرگی اور یادگیر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ تینوں اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ کرشنا،بھومی اور اس کی نہروں میں پانی خطرہ سے اوپر بہنے لگا ہے،اس کو مدنظر رکھ کر ان ندیوں اورنہروں سے دور رہنے کی عوام کو ہدایت دی گئی ہے۔

بیلگاوی ضلع کے16پل زیر آب ہو چکے ہیں،احتیاطی طور پر یادگیر ضلع کے تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔بیلگاوی  ضلع کے خان پور تعلقہ میں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے اس اضلاع کے تعلیمی اداروں کو بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔کلبرگی ضلع کی ملا ماری ڈیم زیر آب ہو چکا ہے،جس کی وجہ سے ڈیم کے4گیٹ کھول دیئے گئے ہیں جہاں سے2ہزار کیوسک پانی کو بہایا گیا ہے۔تعلقہ کے5دیہاتوں کے پل زیر آب ہو گئے ہیں۔کلبرگی ضلع کے چن چولی تعلقہ میں 22سے زیادہ مکان زمین بوس ہو چکے ہیں۔

چکمنگلورو ، شیموگہ، وجئے پورسمیت ریاست کے12سے زیادہ اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی رپورٹیں موصول ہو ئی ہیں۔بیلگاوی  ضلع کی اکثر ندیاں خطر ہ کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہیں،خان پور تعلقہ کی تمام ندیوں میں پانی کی مقداربڑھ چکی ہے،جس کی وجہ سے ان ندیوں کے قریب عوام کو پہنچنے سے روکا گیا ہے۔ کلبرگی،مل گھاٹ،سیڈم،کلبرگی، چیتا پور کی سڑکیں زیر آب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔وجئے پور ضلع کے المٹی ڈیم میں پانی کی مقدار96,805کیو سک تک پہنچ چکی ہے، جاریہ سال پہلی مرتبہ5ہزار کیوسک پانی المٹی بجلی پیداوار کرنے والی یونٹ کے لئے بہایا گیا ہے،جہاں 25میگا واٹ بجلی پیداکرنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

اُتر کنڑا  میں بھی بھاری بارش ہو رہی ہے،کاروار تعلقہ کے کدرے مکھ ڈیم کا ایک گیٹ کھول دیاگیا ہے جہاں سے5ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ کیا گیا ہے۔ وجئے پور ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، کل تعلقہ کے جامنل دیہات میں عوامی بیت الخلاء کی چھت ز مین بوس ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے 3خواتین زخمی ہو چکی ہیں۔شیموگہ،چکمنگلورو  اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہو رہی ہے، تنگا،بھدرا اور ہیماوتی ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہیں۔کورگ کے سنٹے کپا میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہو ئی بارش کی وجہ سے کئی درخت گر چکے ہیں۔

دکشن کنڑا ضلع کےبیلتنگڈی   تعلقہ کمٹے دیہات میں دو سو سالہ قدیم درخت زمین بوس ہو گیا ہے،اس کے علاوہ دو بجلی کھمبے گر گئے ہیں۔ اڈپی میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ کئی درخت گر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...