اترپردیش: پولیس اہلکار نے معذور شخص سے کی بدسلوکی، گھسیٹ کر لے گیا چوکی، ویڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 2:45 PM | ملکی خبریں |

قنوج،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے قنوج ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی طرف سے معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ ویڈیو میں ایک پولیس والا معذور شخص کو گھسیٹ کر پولیس چوکی لے جاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ معذور شخص کے ساتھ پولیس زیادتی کی یہ ویڈیو جمعہ کے روز کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

معذور شخص ای رکشہ چلاتا ہے۔ متاثرہ معذور شخص نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے مسافروں کو بیٹھا رہا تھا، تبھی کانسٹیبل نے اسے وہاں سے روانہ ہونے کو کہا۔ اس نے ایک منٹ ٹھہرنے کی گزارش کی۔ اس پر بقول معذور شخص پولیس کانسٹیبل نے اس کے ساتھ بدسلوکی اور اسے پیٹا، پھر پولیس چوکی تک گھسیٹ کر لے گیا۔ وہیں، ملزم کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے سڑک کے کنارے سے سواری لینے والے معذور شخص سے جانے کے لئے کہا تو وہ بدسلوکی سے پیش آیا۔

اس واقعہ پر قنوج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا، "رکشہ ڈرائیور کا کانسٹیبل کرن پال سے جھگڑا ہوا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ معذور شخص چوراہے پر رکشہ کھڑا کر کے سواری لے رہا تھا۔ اسے ٹوکا گیا تو اس نے ملزم کانسٹیبل کو گالی دی اور دھکا بھی دیا۔ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ ملزم کو اپنا آپا نہیں کھونا چاہیے تھا۔ ملزم کو لائن حاضر کیا گیا ہے اور معاملے کو تفتیش افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔