مدارس میں کنڑا، انگلش کی تعلیم لازمی؛کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2023, 12:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے مدارس میں سائنس اور ریاضی کے مضامین بشمول کنڑ ااور انگریزی پڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی بہبودی کے ہال میں محکمہ اقلیتی بہبود کی ترقی کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مدارس میں کنڑ کو لازمی طور پر پڑھایا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انگریزی کے ساتھ دیگر زبانیں پڑھانے کے لیے بھی کارروائی کریں۔ریاست میں وقف بورڈ کے پاس 1 265 مدارس رجسٹرڈ ہیں اور 100 مدارس کے پانچ ہزار بچے اس سال سے عملی طور پر کنڑا، انگریزی، سائنس اور ریاضی سیکھنا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ آئندہ سال سے تمام مدارس میں شروع کرنے کی تجویز تیار کی جائے۔اس کے ساتھ ہی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی بہبود کے تحت مورارجی دیسائی ریزیڈنشیل اسکول اینڈ کالج اور مولانا آزاد ماڈل اسکولوں کے کلاس 9، 10 اور 12 کے طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تیار کردہ سائنس اور ریاضی سمیت مختلف مضامین پر ایک ہینڈ بک جاری کی۔ اگر طلباء کو مزید معلومات کی ضرورت ہے، تو وہ معلومات حاصل کرنے کے لیے QR کوڈ بھی اسکین کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔