کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کانگریس میں شامل، راہل گاندھی نے دونوں کا کیا استقبال

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2021, 12:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر آج سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار اور گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی کانگریس میں شامل ہو گئے۔ دونوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی اور مضبوطی کے ساتھ ملک دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس سے قبل راہل گاندھی کے ساتھ دونوں لیڈران آئی ٹی او پر موجود شہیدی پارک پہنچے اور بھگت سنگھ کے مجسمہ کو مالا پہنایا۔ اس دوران گجرات کانگریس کے کارگزار صدر ہاردک پٹیل بھی موجود رہے۔

کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کا کانگریس میں استقبال کرتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 7 سالوں سے ملک میں مودی حکومت جس ہٹلر شاہی پالیسی پر چل رہی ہے، اس کے خلاف دونوں لیڈروں نے آواز اٹھائی ہے۔ اس آواز کو مضبوطی فراہم کرنی ہوگی۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کنہیا کمار کو ’فریڈم آف ایکسپریشن‘ کی علامت قرار دیا۔

کانگریس میں کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کا کردار کیا ہوگا، اس سلسلے میں ابھی تصویر واضح نہیں ہے۔ حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں یوتھ لیڈر ملک بھر میں نوجوانوں کو کانگریس سے جوڑنے اور مودی حکومت کے خلاف تحریک کی مہم چلا سکتے ہیں۔ امکان یہ بھی ہے کہ بہار میں کنہیا اور گجرات میں جگنیش کو کانگریس بڑا عہدہ دے سکتی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت آنے والے دنوں میں کچھ مزید یوتھ لیڈر کانگریس میں شامل ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔