لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد،ایم پی کے سی ایم کمل ناتھ نے کی استعفیٰ کی پیشکش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:36 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،27/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں مدھیہ پردیش کی کل 29 سیٹوں میں سے 28 سیٹ پر قبضہ کر کے تاریخی جیت درج کی ہے، جبکہ کانگریس صرف ایک سیٹ چھندواڑہ پر ہی محدود رہ گئی۔ اس ریاست میں بی جے پی کی اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی ہے۔اس سے پہلے بی جے پی نے مودی کی لہر کی وجہ سال 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں مدھیہ پردیش کی 29 میں سے 27 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔تب کانگریس کو دو سیٹیں چھندواڑہ اور گنا ملی تھی۔لیکن اس بار بی جے پی نے گنا سیٹ کو کانگریس سے چھین لی ہے۔ریاست میں کانگریس کو ملی شکست کے بعد مدھیہ پردیش کے کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دیپک بویریا نے بتایاکہ سی ایم کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔گنا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور چار بار مسلسل ایم پی رہے جیوتی رادتیہ سندھیا کو پہلی بار لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے کرشن پال یادو نے 1,25,549ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر ان سے یہ سیٹ چھین لی ہے۔تقریبا چار دہائی قبل ملک میں لگے ایمرجنسی کے بعد سال 1977 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں غیر منقسم مدھیہ پردیش (مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ) میں اس وقت بھارتیہ جن سنگھ کو کل 40 سیٹوں میں سے 39 سیٹیں ملی تھی، جبکہ اس وقت بھی کانگریس صرف ایک نشست چھندواڑا کو ہی اپنی جھولی میں ڈالنے میں کامیاب رہی۔ بتا دیں بھارتیہ جن سنگھ کے ختم ہونے کے بعد ہی سال 1980 میں بی جے پی پیدا ہوئی ہے۔بھارتیہ جن سنگھ اور بی جے پی دونوں ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سیاسی ونگ ہیں۔سال 2001 میں مدھیہ پردیش کے دو حصے کرکے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ دو ریاست بنائے گئے۔غیر منقسم مدھیہ پردیش کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 11 سیٹیں چھتیس گڑھ میں چلی گئی اور 29 نشستیں مدھیہ پردیش میں رہ گئی۔بی جے پی کے صرف دو امیدوار ہی 90,000اور ایک لاکھ کے ووٹوں کے فرق سے جیتے۔باقی تمام بی جے پی امیدوار ایک لاکھ سے پانچ لاکھ کے بڑے فرق سے فاتح رہے۔ زیادہ تر سیٹوں پر بی جے پی کی جیت کا فرق گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے کافی بڑھا ہے۔وہیں چھندواڑا لوک سبھا سیٹ سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے بیٹے نکلناتھ (کانگریس) نے بی جے پی کے نتھن شاہ کو صرف 37,536 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔یہ مدھیہ پردیش میں اس بار شکست کا سب سے کم فرق ہے۔بی جے پی نے اپنے موجودہ 26 ممبران پارلیمنٹ میں سے 13 ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا تھا۔ان میں سے سبھی نے جیت درج کی ہے۔وہیں کانگریس نے اپنے تین موجودہ ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف دو ممبران پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا (گنا) اور کاتی لال بھوریا (رتلام) کو میدان میں اتارا تھا، لیکن یہ دونوں رہنما اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب نہیں رہے۔بی جے پی نے چار خواتین پرگیہ سنگھ ٹھاکر (بھوپال)، سندھیا رائے (بھنڈ)، ہمادر سنگھ (شہڈول) اور ریتی پاٹھک (سیدھی) کو مدھیہ پردیش میں ٹکٹ دیا تھا۔چاروں اپنی اپنی سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔اس کے برعکس کانگریس نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا تھا، جن میں سے سبھی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔