داونگیرے میں منعقدہ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سالانہ پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا : صحافیوں میں سچ بولنے کی جرات ہونی چاہیے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th February 2024, 5:00 PM | ریاستی خبریں |

داونگیرے 4 / فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے داونگیرے میں صحافیوں کی 38 ویں ریاستی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ وہ توہمات کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو سچائی بتانے کی ہمت پیدا کریں ۔      انہوں نے کہا کہ " صحافیوں کو سیاست کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کے پیش نظر مقاصد اور اہداف ہونے چاہئیں ۔ صحافیوں کو غریب اور متوسط طبقے کی معاشی قوت بڑھانے کے لئے جاری کی گئی گارنٹی اسکیموں کو مفت اسکیموں کا نام نہیں دینا چاہیے ۔ کوئی بات لکھنے سے پہلے ان غیر متعصبانہ، سیکیولر اور غیر مذہبی اسکیموں کا جائزہ لینا چاہیے ۔"

    وزیر اعلیٰ نے  مزید کہا :" دن بھر شوہر بیوی کا جھگڑا دکھانے کے بجائے معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے مفاد پرستوں کی  شناخت کرکے ان کے بارے میں لکھنا چاہیے ۔ اس سے سماجی مقاصد پورے کرنے والی  صحافت ممکن ہو سکے گی ۔"     انہوں نے کہا کہ وہ پریس کی آزادی کی حامی ہیں مگر اس آزادی کو باوقار رکھنا چاہیے ۔ عام آدمی کو میڈیا سے بڑی توقعات ہوتی ہیں ، اس لئے اسے سماج کے محروم طبقے کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے ۔ ٹیکنالوجی اور سائنس نے بڑی ترقی کی ہے اور جرنلزم کو اس کا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ لیکن صحافیوں کو کسی قیمت پر ایمانداری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے تعلق سے  بات کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ نے مضافاتی علاقوں کے صحافیوں کے لئے  فری بس پاس  کی سہولت فراہم کرنے کے تعلق سے سنجیدگی سے غور کرنے اوراگلے   بجٹ  کے موقع پر مناسب فیصلہ لینے کا یقین دلایا۔

ریاستی کانفرنس کے موقع پر  کنڑا روزنامہ  اُودیوانی سمیت دیگر کنڑا روزنامہ  کے لئے خدمات انجام دینے والے  بھٹکل کے سنئیر صحافی رادھا کرشنا  بھٹ کو کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی ریاستی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

    ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیوانندا تگاڈورو نے میڈیا ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ کے وی پربھاکر کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس کی صدارت کی ۔بھٹکل اور اُترکنڑا کے ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن سے جُڑے کئی صحافی بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔