کسانوں کے ’بھارت بند‘ کو جن ادھیکار پارٹی کی حمایت

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:30 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) کے زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کے بعد اب جن ادھیکار پارٹی (جاپ) نے بھی کسانوں کے زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت میں 27 ستمبر کو مجوزہ بھارت بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپ کے قومی جنرل سکریٹری رگھوپتی سنگھ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کے ذریعہ 27 تاریخ کو مجوزہ ’بھارت بند‘ کو جاپ کی مکمل حمایت ہے۔ 27 ستمبر کو کسان تحریک کے دس ماہ پورے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے متحدہ کسان مورچہ اس دن ملک گیر ہڑتال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ادھیکار پارٹی کسانوں کے مفاد میں کل پورے بہار میں تحریک کرے گی۔ رگھوپتی سنگھ نے کہا کہ بھارت بند رضاکارانہ اور پرامن طریقے سے کیا جائے گا۔ بند صبح چھ بجے سے شام چار بجے تک کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپ لیڈر اور کارکن کسانوں کے مطالبات کو لیکر سبھی جگہ پر امن مظاہرہ کریں گے۔ مرکزی حکومت جب تک کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...