عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی کا اہم فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے جمعیۃ علماء نے وزیر اعلی سمیت دیگر وزراء کو کیا مکتوب روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 9:04 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،4؍جولائی(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ کو شرعی طور پر ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کے تعلق سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے چیف منسٹر آف مہاراشٹرادھو ٹھاکرے، ہوم منسٹر انیل دیشمکھ، وزیر اقلیتی بہبود نواب ملک اور کمشنر آف ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خطوط روانہ کئے ہیں۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے وزیر اعلی مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے کہ وہ دیونار سلاؤٹر ہاؤس سمیت ریاست کے عارضی مذبح خانوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو بکرے اور بڑے کے جانوروں (اجازت شدہ) کی قربانی کرنے کی اجازت دیں نیز وہ اس تعلق سے متعلقہ محکموں کے افسران کو حکم جاری کریں کہ قربانی کے لئے سلاؤٹر ہاؤسیس کو تیار کریں جیسا کہ حسب سابق ہوتا رہا ہے۔

مکتوب میں لکھا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے جگناتھ یاترا کے لیئے مشروط اجازت دی ہے، لہٰذا اگر حکومت کو لگتا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے قربانی کی اجازت دینے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں تو وہ جگناتھ یاترا کی طرز پر مسلمانوں کو قربانی کی اجازت دے سکتی ہے۔

مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے، جس بھی مسلمان پر قربانی واجب ہے اسے ہر حال میں یہ فریضہ ادا کرنا ہوگا۔ لہٰذا ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر حسب سابق قربانی کرنے کی اجازت دی جائے۔

مکتوب میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ روایت رہی ہے کہ عیدالاضحی سے قبل وزیر اعلی مسلم نمائندوں کی میٹنگ طلب کرکے بی ایم سی اور حکومت کے نمائندوں کی موجودگی میں ان کے مسائل حل کیا کرتے تھے لہٰذا وزیر اعلی سے درخواست ہے کہ وہ مسلم نمائندوں کی میٹنگ طلب کرکے قربانی کا فریضہ انجام دیئے جانے کے لیے راہ ہموار کریں۔

اس ضمن میں گلزار اعظمی نے بتایا کہ انہوں نے بی ایم سی اور منترالیہ سے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کی تو انہیں پتہ چلا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کو لیکر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس تعلق سے ممبئی کے سب سے بڑے مذبح خانہ دیونار میں کسی بھی طرح کی تیاری شروع نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ لہٰذا انہوں نے وزیر اعلی مہاراشٹر سمیت دیگر وزراء اورکمشنر آف ممبئی کارپویشن کو مکتوب روانہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...