کیا کانگریس نے بنایا ہے بی جے پی کے ناراض خیمے سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ ؟

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ، 20 / مارچ (ایس او نیوز)ریاست میں ہو رہی سیاسی ہلچل کے پس منظر میں سمجھا جا رہا ہے کہ اسمبلی الیکشن کی طرح اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں بھی کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے ناراض خیمے سے پورا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔
    
سیاسی جانکاروں کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی الیکشن کے قریب آتے ہی سدانند گوڈا،  رینوکاچاریہ، سنگنّا ریڈّی، جے ایس مادھو سوامی سمیت کئی ناراض بی جے پی لیڈروں کے گھروں تک کانگریس کا ہاتھ پہنچ چکا ہے اور بی جے پی خیمے کے اندر ہی اٹھنے والی مخالف ہوا سے پورا فائدہ اٹھانے کی اسکیم بنائی گئی ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر بی جے پی کے جگدیش شٹر اور لکشمن ساودی کو اپنے ساتھ ملانے میں کانگریس کو کامیابی ملی تھی جس سے لنگایت طبقہ کو یہ سگنل دیا گیا تھا کہ بی جے پی لنگایت مخالف ہے ۔ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن کے لئے بی جے پی نے بعض سینئر لیڈروں کو درکنار کرتے ہوئے نئے اور نوجوان چہروں کو اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کچھ سینئر لیڈر بغاوت کا بگل بجانے پر آمادہ ہوگئے ہیں اور کانگریس پارٹی اس موقع کو اپنے ہاتھ  سےجانے دینے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔