کرناٹک میں انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے؛سابق کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے گھر سے42 کروڑ کی نقدی برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2023, 1:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ریاستی حکومت اور انتظامیہ بھی الرٹ موڈ میں آگئی ہے۔

معلومات کے مطابق، محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک کے بنگلورو میں کانگریس کے ایک سابق لیڈر کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے بنگلورو کے ٹھیکیداروں، جیولرس، سابق اور موجودہ بی بی ایم پی کارپوریٹروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ محکمہ انکم ٹیکس کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے غیر قانونی طریقے سے پیسہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

شک کی بنیاد پر مارے گئے چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کو کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے گھر سے تقریباً 42 کروڑ روپے کی نقدی ملی ہے۔

معلومات کے مطابق بنگلورو کے آر ٹی نگر علاقے میں کانگریس کے ایک سابق کارپوریٹر کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس کو کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے فلیٹ میں بستر کے نیچے کرنسی نوٹوں کے بنڈلوں سے بھرے کئی کارٹن ملے۔ یہ دیکھ کر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران بھی حیران رہ گئے۔ جس کے بعد یہ نقدی ضبط کر لی گئی۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر اور ان کے رشتہ دار سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔