مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں سات فلسطینی شہید؛ متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2023, 6:58 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب 26 نومبر (ایس او نیوز): مغربی کنارے میں 4 مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 7 فلسطینی شہید اوردیگر کئی زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطا  بق  مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج بکتر بند گاڑیوں اور بلڈروز لے کر داخل ہوگئی اور سرچ آپریش کیا جس میں اسنائپرز کو عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کی فائرنگ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ درجن سے زائد خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت کا دوسرا واقعہ قباطیہ میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ ڈاکٹر شامخ کمال کو فوجیوں نے گولیاں مارکر شہید کردیا جب کہ ان کے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح البیرہ میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ نوجوان کو شہید کردیا جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین گورنمنٹ اسپتال اور ابن سینا اسپتال کا محاصرہ کرلیا۔ اُدھرمغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عسکری جدوجہد کرنے والی “جنین بریگیڈ” نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی افواج کے خلاف سخت مزاحمت کررہے ہیں اور کئی محاذوں پر ان کو پسپا کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل حماس جنگ میں مغربی کنارے میں اب تک 230 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار 950 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔