غزہ کی ۵۰؍ فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ؛ تباہ کی گئی بلڈنگوں کی تعداد ۴۰؍ ہزار سے زائد؛ 15 لاکھ افراد بے گھر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2023, 2:30 AM | عالمی خبریں |

غزہ 9/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیل کے ذریعے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بے تحاشہ بمباری میں۵۰؍ فیصد سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ تباہ کی گئی عمارتوں کی تعداد ۴۰؍ ہزار سے زائد ہے۔  اسرائیل کی بمباری میں بطور خاص شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے تعلق سے اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بتایا ہے کہ ’’ یہ انسانیت کے خلاف جرم  ہے اور یہ جنگی جرائم میں شامل ہے۔‘‘

عام شہریوں کیلئے مناسب رہائش سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارہ کے خصوصی نمائندے بالا کرشنن راج گوپال کے مطابق’’یہ جانتے ہوئے حملہ کرنا کہ ان کی وجہ سےمنظم طریقے سے شہری مکانات اور تنصیبات کو تباہ ہوجائیں گے اور غزہ جیسے شہر کو انسانوں کیلئے ناقابل رہائش بنا دینا، جنگی جرم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب اس طرح کے جرائم کا ارتکاب ’’شہری آبادی کے خلاف ہوتا ہے تو پھر وہ انسانیت کے خلاف جرم ‘‘میں بھی شمار ہوجاتاہے۔ 

انہوں نے اسرائیل کے اس جواز کو بھی خارج کردیا کہ شہری عمارتوں اور اسپتالوں میں  دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی ہے، اس لئے انہیں نشانہ بنایا جارہاہے۔ کرشنن راج گوپال  کے مطابق’’اگر جنگجو شہری عمارتوں میں پناہ لے لیں جیسا کہ اسرائیل نے جبالیہ رفیوجی کیمپ پر حملے  کےوقت دعویٰ کیا، تب بھی وہ عمارتیں حملوں کیلئے جائز ہدف نہیں بن جاتیں۔‘‘ اقوام متحدہ کے مطابق ۷؍ اکتوبر کے بعد سے اسرائیل غزہ کی ۴۵؍ فیصد رہائشی عمارتوں کو تباہ کرچکا ہے اور ۱۵؍ لاکھ افراد  بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔