غزہ میں اسرائیل کی ظلم و بربریت جاری؛ ایک ماہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے کرگئی تجاوز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th November 2023, 11:39 PM | عالمی خبریں |

غزہ 6/نومبر (ایس او نیوز):  اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، دنیا بھر میں   اسلامک ممالک کو چھوڑ کرتقریبا تمام ممالک اور مختلف شہروں میں اسرائیل کے ظلم کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاجات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اسرائیل کی ظالمانہ کاروائی کم ہونے کے بجائے اس میں مزید شدت ہی آتی جارہی ہے۔  اس دوران میڈیا میں آئی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی عوام کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ شب غزہ پر ڈھائی ہزار حملے کیے گئے  جس میں ٢٨٠ فلسطینی شہید ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ فلسطینوں پر حملوں کو روکنے کے بجائے اس میں مزید شدت ہی آتی جارہی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے اب اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی  بم برسا رہے ہیں اور معصوم شہریوں ، بچوں اور خواتین کو بھی برابر نشانہ بنارہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ترک خبر رساں  ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی  اپنے خاندان سمیت شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن سن لیں غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے پیر کو کہا کہ جنگ کے آغاز کے تقریباً ایک ماہ بعد فلسطینی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے حوالے سے خبردی گئی ہے کہ غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں 10,022فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیل نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا ہے  اورپورے غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی  پٹی کے تمام علاقوں میں زمینی، سمندری اور فضائی راستوں  سے فلسطینیوں کا  قتلِ عام اور اندھا دھند بمباری  کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے پیر کو بھی غزہ میں حماس  کو نشانہ بنانے کے نام پر رہائشی علاقوں پر  شدید بمباری کی ہے اور اپنے  حملوں کو آگے بڑھایا ہے اوروزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی مطالبات کے باوجود اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ حملوں سے کسی بھی طرح سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔