جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد؛ حماس نے 24 اور اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو کیا رہا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2023, 2:15 PM | عالمی خبریں |

غزہ 25/نومبر(ایس او نیوز): حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔رپورٹوں کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کردیا، جس میں 24 یرغمالی شامل تھے۔

قطر کے وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عرب میڈیا نے بتایا کہ ریڈ کراس کو حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 24 یرغمالی موصول ہوئے تھے، جن میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی لینڈ اور ایک فلپائن کا شہری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچوں پر مشتمل قیدیوں کو رہا کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 39 خواتین قیدیوں بشمول نابالغ بچوں کو رہا کیا گیا ہے۔

قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی قید کی حراست سے رہائی پانے والوں میں 24 فلسطینی خواتین اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طرف سے رہائی پانے والوں کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

تھائی لینڈ حکومت نے بھی حماس کے پاس غزہ میں موجود اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اپنے ہم طنوں کی راہ تک رہے ہیں اور ان کے  اہل خانہ ایک ایک پل گن رہے ہیں۔

اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والی فلسطینوں میں 8 سال تک قید رہنے والی فلسطینی خاتون بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر قیدیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’7 اکتوبر کے بعد جیلوں میں اسرائیلی فوج نے بہت زیادہ مظالم کیے‘۔

رہائی پانے والوں میں ایک فلسطینی خاتون نیہا کیدھر بھی ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہیں مگر انہیں گھر واپس آنے کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔