ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا؛ حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست فاش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2023, 11:46 PM | عالمی خبریں |

تہران 21/نومبر(ایس او نیوز)   ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسپتالوں، اسکولوں اور مساجد  سمیت  فلسطین کی رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری  پر پھر ایک بار اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ  ایران کی حمایت یافتہ فلسطینی عسکرری پسند گروپ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی حقیقت ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے، خامنہ ای نے کہا، "غزہ میں حکومت (اسرائیل) کی شکست ایک حقیقت ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ہسپتالوں یا لوگوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہوئے  آگے بڑھنا اورغزہ میں  داخل ہونا کوئی فتح نہیں ہے کیونکہ جیت کا مطلب مخالف گروپ کو شکست دینا ہوتا ہے۔" خامنہ ای نے الزام لگایا کہ اسرائیل غزہ پر "بڑے پیمانے پر بمباری کے باوجود" حماس کو تباہ کرنے کے اپنے اعلان کردہ ہدف کو حاصل کرنے میں "اب تک ناکام" ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ نااہلی امریکہ اور مغربی ممالک کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہے،" جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔

عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ایران، جو حماس کی مالی اور عسکری حمایت کرتا ہے، نے 7 اکتوبر کے حملوں کو "کامیابی" قرار دیا ہے لیکن اس میں براہ راست ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ تہران نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے فلسطینی کاز کی حمایت کو اپنی خارجہ پالیسی کا مرکز بنایا ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے "بغیر کسی قصور کے   ہزاروں معصوم  بچوں کو  قتل کیا ہے اور اس گھناونی حرکت پر اُسے ذرا برابر پچھتاوا نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اپنے دورے کے دوران، پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے نئے دفاعی نظاموں اور ڈرونز کی نقاب کشائی کی، اور خامنہ ای نے ایک ڈرون کا معائنہ کیا جس کا نام "غزہ" تھا۔

فورس نے فتح 2 کی بھی نقاب کشائی کی، جو کہ جون میں منظر عام پر آنے والے ہائپر سونک میزائل کا اپ گریڈ ورژن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔