غزہ جنگ کے بعد یوروپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2023, 10:59 PM | عالمی خبریں |

غزہ 7/ نومبر(ایس او نیوز)    اسرائیل کی طرف سے فلسطینوں پر برسائی جارہی بمباری اور فلسطینوں پر ہورہے  وحشیانہ حملوں کی مخالفت میں ایک طرف دنیا کے الگ الگ ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سےہورہے حملوں کو روکنے  کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں  یوروپ میں  اسلامو فوبیا  کے واقعات میں اضافہ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب  سے اسلام مخالف جذبات  (اسلاموفوبیا)    کے واقعات کے ساتھ ساتھ  یہودیوں پر تنقید میں بھی  اضافہ ہورہا  ہے۔   رپورٹ کے مطابق اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مقررکردہ میریئن  لالیسی نے بتایا کہ  ہم مسلم مخالف جذبات اور یہود مخالف بیانیوں میں تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔میریئن لالیسی کا کہنا تھا کہ یہ رجحان زیادہ تر سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا ہے جہاں ڈھکے چھپے الفاظ سے لے کر کھلم کھلا انداز میں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  بالخصوص مسلمانوں کے خلاف  نفرت میں اضافے کی بنیاد ان  کے بارے میں پایا جانےو الا پرتشدد قوم کا منفی تصور ہے اور یہ تصور یوروپی اقوام میں پھیلایا گیا ہے۔

یوروپی  یونین کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیق  کرنے کی ضرورت ہے  کہ  یورپی باشندوں کو  اسلام اور مسلمانوں کے بارے  میں کس طریقے سے  تعلیم  دی جاری ہے۔

میریئن لالیسی نے بتایا کہ ہم مسلم مخالف جذبات کا تدارک  ان پروجیکٹس کی فنڈنگ کے ذریعے کررہے ہیں جو ماضی اور حال کا موازنہ کرتے اور  اس  امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ اسکول اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی جانے والی  تاریخ کی کتابیں مسلمانوں کو  کس  انداز سے پیش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر  کو   حماس  کی طرف سے اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد  اسرائیل کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے۔  حماس کے حملوں میں ایک طرف  1400  سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں  جبکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینوں پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے کئے گئے  حملوں میں   10  ہزار سے زائد فلسطینی  شہید  ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد  خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔

ہیومن رائٹس  واچ کے مطابق بیشتر یورپی ممالک میں یہودیوں کے خلاف جرائم کے واقعات  کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے، تاہم برطانیہ کے سوا  دیگر یورپی ممالک نے  کبھی مسلمانوں کے خلاف  نفرت انگیز  واقعات  کےا عدادوشمار  شائع  نہیں کیےجن میں 7 اکتوبر کے بعد سے بالخصوص اضافہ ہوا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ  یہ ممالک مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر ہونے والے جرائم کو ریکارڈ نہیں کرتے۔

میریئن  لالیسی کے مطابق جو کچھ یورپ میں ہورہا ہے ہمیں اس  کے بارے میں ایک متوازن بیانیے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ  یورپ میں لوگ  مذہبی عقائد سے قطع نظر  آزادانہ طور پر رہ سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔