انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 32 افراد ہلاک، 22 لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2023, 9:11 PM | عالمی خبریں |

جکارتہ،10/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) انڈونیشیا کے جزیرہ ناٹونا پر تباہ کن لینڈسلائیڈنگ کے سبب تاحال 32 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ 22 لوگ لاپتہ ہیں۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے انڈونیشیا کے دور افتادہ جزیرے ناٹونا کے ایک پہاڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد کئی ٹن مٹی کے نیچے دبی لاشیں نکالیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آس پاس کی پہاڑیاں منہدم ہو گئیں، جس سے جنوبی بحیرہ چین کے ساحل پر واقع گاؤں جینٹنگ میں 30 مکانات زمیں دوز ہو گئے۔

ناتونا کے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالرحمن نے کہا کہ حکام نے 22 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس اور فوج سمیت تقریباً 700 امدادی کارکنوں کو بھاری سامان کے ساتھ تعینات کیا ہے۔ یہ لاپتہ افراد ان گھروں میں پھنسے ہو سکتے ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زمین بوس ہو گئے تھے۔

رحمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، "جیسے جیسے موسم بہتر ہو گا، ہم مزید لاشیں نکال سکیں گے۔" نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں کو زندہ نکال لیا گیا، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ انہیں پیر کو دیر گئے جینٹنگ سے تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) دور بورنیو جزیرے پر واقع شہر پونٹیانک کے ایک اسپتال لے جایا گیا، لیکن ایک شخص راستے میں ہی سمندر میں دم توڑ گیا۔

تباہی کے مقام کے آس پاس شدید بارشوں کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ سہاریانتو نے کہا کہ خراب موسم کے باعث تلاش کی کوششوں کو کئی بار روکنا پڑا، جبکہ مواصلاتی لائنوں اور بجلی کی بندش نے بھی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...