ناگپور سے دہلی آ رہی انڈیگو فلائٹ میں آئی تکنیکی خرابی، گڈکری بھی تھے سوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2019, 9:59 PM | ملکی خبریں |

ناگپور، 13 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) طیارہ کمپنی انڈیگو کا ایک طیارہ ناگپور سے دہلی آنے والا تھا۔ آج صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے آخری منٹ پر پرواز نہیں بھر سکا اور اسے ’ٹیکسی وے‘ سے واپس لوٹنا پڑا۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی اس طیارے میں سوار تھے۔انڈیگو کے ایک ترجمان کے ذریعہ جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پش بیک کے بعد پائلٹ نے جب طیارے کا انجن چالو کیا تو اسکرین پر تکنیکی خرابی کا پیغام نظر آیا۔ طیارے کو ’پارکنگ بے‘ میں واپس لاکر مسافروں کو اتارا گیا اور طیارے کی دوبارہ جانچ کی گئی۔ اس میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی کا پیغام نظر آیا جس کے بعد طیارے کو سروس سے ہٹا لیا گیا ہے اور اب اس کی مرمت کی جا رہی ہے۔نئی دہلی میں نتن گڈکری کے دفتر کے ایک افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر بھی اسی طیارے میں سوار تھے۔ میڈیا میں ایسی خبریں ہیں کہ ایئرلائن نے پرواز بھرنے کے عمل کو ادھورا چھوڑ کر واپسی کردی جبکہ ایئرلائن نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔ اس نے بتایا کہ طیارہ دہلی سے ناگپور پہنچا تھا اور اس پرواز کے دوران اس میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی تھی۔ اسے پرواز نمبر 6 ای -636 بن کر واپس دہلی لوٹنا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن سے متعلق آر ایس ایس اور بی جے پی کے ارادے ٹھیک نہیں: تیجسوی یادو

  بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریزرویشن کے معاملے پر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے چیف موہن بھاگوت کے حالیہ بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن کو لے کر آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔