ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز، ایک دن میں 87 موت، اب تک 2293 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 3:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناانفیکشن کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اس دوران 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد متاثرین کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے اب تک 70756 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2293 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اب تک 22455 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 23401 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 868 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست میں 4786 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ سے متاثر ہونے کی معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 8541 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 513 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں 2780 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس مہلک وائرس کی وجہ سے باعث تشویشناک ہے۔ یہاں اس سے اب تک 7233 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کوروناکے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 73 بنی ہوئی ہے۔ وہیں 2129 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کوروناتیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ یہاں اب تک 3988 لوگ اس متاثر ہو چکے ہیں اور 113 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2264 لوگ كووڈ -19 سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں كووڈ -19 کے متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے زیادہ ہوکر 8002 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں 2051 لوگ اس انفیکشن پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3573 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور کوروناکے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اس ریاست میں 80 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 1758 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کوروناسے 1275 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کوروناسے جان گنوانے والوں اور ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ریاست میں جہاں کوروناسے 30 لوگوں جان گئی ہے۔ وہیں 800 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2018 اور کرناٹک میں 862 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 45 اور 31 پر برقرار ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 879 ہو گئی ہے اور 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مغربی بنگال میں 190، پنجاب میں 31، ہریانہ میں 11 اور بہار میں چھ، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں تین تین، ہماچل، آسام اور چندی گڑھ میں دو دو اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔