کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2023, 1:05 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 21/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستان نے کینیڈا سے ثبوتوں کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ردعمل نے اس مطالبے کی شکل اختیار کر لی ہے کہ کینیڈا ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں پر لگائے گئے الزامات پر صفائی پیش کرے۔ دوسری طرف، اس نے اوٹاوا کو یہ پیغام بھی دیا کہ ہندوستان ثبوت کی بنیاد پر کینیڈا میں ہونے والی تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ تیسرا، ٹروڈو نے جس طرح اس معاملے میں ہندوستان کے اتحادیوں امریکہ اور آسٹریلیا سے اپیل کی، انہیں یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ الزامات بے بنیاد ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔

دراصل، کینیڈا میں ٹروڈو کی حکومت اقلیت میں ہے اور اسے نیو ڈیموکریٹک پارٹی آف خالصتان کے جگ میت سنگھ کی حمایت حاصل ہے۔ ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی منصوبے بنا رہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سکھوں اور ہندوؤں کے درمیان کوئی پولرائزیشن نہ ہو اور کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی لوگ محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نجر کے قتل کا الزام ہندوستان پر عائد کیا تھا۔ ہندوستان پہلے ہی اس الزام کی تردید کر چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔