کرتارپور کوریڈور:31 اکتوبرتک منصوبہ پورا کرلے گاہندوستان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 11:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کرتارپور کوریڈور کے جلد سے جلد تعمیر کے لئے حکومت ہند مسلسل کوشش کر رہی ہے۔مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ گرو نانک دیو کی 550 ویں سالگرہ سے پہلے ہی کرتارپور کوریڈور کی تعمیر ہو جائے اور عقیدت مندوں کی نقل و حرکت شروع ہو جائے۔ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے تعمیر کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔اس کوریڈور کے ذریعے تقریبا 10000 زائرین باقاعدہ سفر کریں گے۔اس صورت میں ہندوستانی حکومت نے اپنی طرف سے 31 اکتوبر کو حتمی تاریخ رکھی ہے۔اس سے پہلے وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان کرتارپور صاحب کوریڈور منصوبے کے لئے مکمل طور پر مصروف عمل ہے اور تیزی سے اس کا کام مکمل کرنا چاہتا ہے۔کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کے لئے ہندوستان 500 کروڑ خرچ کرے گا۔اس کے ساتھ ہندوستان ہائی ٹیک نگرانی کے نظام کا استعمال کرے گا اور ایک مضبوط سیکورٹی نظام استعمال کیا جائے گا۔شری گرو نانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع سے پہلے جیسے جیسے کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا کام آگے بڑھ رہا ہے ویسے ویسے پنجاب میں اکالی دل-بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور حکمراں کانگریس کے درمیان کریڈٹ لینے کے لئے مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔اکالی دل چیف سکھبیر سنگھ بادل نے چنڈی گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک ویڈیو دکھایا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کی شکل کس طرح کی ہوگی اور اب تک تعمیراتی کام کتنا آگے بڑھ چکا ہے۔سکھبیر بادل نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے پاکستان سے اس کوریڈور کو ویزا فری بنانے کی مانگ کی گئی تھی، لیکن پاکستان تعاون نہیں کر رہا ہے۔اس پریس کانفرنس میں سکھبیر بادل نے دعوی کیا کہ کرتارپور کوریڈور کو لے کر سارا خرچ حکومت ہند کی جانب سے اٹھایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔