کورونا انفیکشن: اکتوبر میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ ہندوستان بنے گا نمبر وَن، اسٹڈی رپورٹ کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2020, 10:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کی رفتار دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے اور اب تو ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، لیکن کچھ ریاستوں میں انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے بعد ایک بار پھر تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان ایک اسٹڈی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کورونا مریضوں کی تعداد ہندوستان میں امریکہ سے زیادہ ہو جائے گی۔

دراصل کورونا انفیکشن معاملہ میں امریکہ اس وقت پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ دوسرے مقام پر ہندوستان ہے جہاں مریضوں کی تعداد لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اسٹڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہی ہندوستان میں کورونا کے کیس 70 لاکھ کے پار ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ سمیت پوری دنیا میں سب سے زیادہ کیس ہندوستان میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اسٹڈی کرنے والی بٹس پلانی، حیدر آباد کی ریسرچ ٹیم نے اپنی رپورٹ 'انٹرنیشنل جرنل آف انفیکشیس ڈیزیز' کو کچھ دن پہلے ہی بھیجا ہے۔ بٹس پلانی حیدر آباد کیمپس میں 'ایپلائیڈ متھیمٹکس' محکمہ کی ڈاکٹر ٹی ایس ایل رادھیکا نے بتایا کہ یہ ٹیم ایڈوانس اسٹیٹسٹیکل ٹیکنک کے ذریعہ ہندوستان میں کووڈ-19 وبا سے متعلق پیشین گوئی کر رہی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت بھی رادھیکا ہی کر رہی ہیں۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک انفیکشن کے معاملوں کی کل تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ کر جمعہ کو 45 لاکھ کے پار چلے گئے۔

اس درمیان امریکہ میں ایک قومی عوامی صحت ادارہ کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 8 ستمبر تک انفیکشن والے مریضوں کی کل تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔ حالانکہ ابھی ہندوستان کورونا انفیکشن والے مریضوں کے تعلق سے امریکہ سے کافی پیچھے نظر آ رہا ہے، لیکن ہندوستان میں روزانہ امریکہ کے مقابلے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، اس لیے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکتوبر میں امریکہ کو ہندوستان پیچھے چھوڑ سکتا ہے جو کہ فکر انگیز بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔