ہندوستان مضبوطی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پی ایم مودی نے نیتن یاہو سے فون پر کی بات

Source: S.O. News Service | Published on 11th October 2023, 11:46 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی/ماسکو، 11/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان منگل کے روز فون پر اہم بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حماس کے ساتھ چل رہی جنگ کے درمیان ہندوستان کے لوگ یہودی ملک کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایم مودی نے ایکس پر کہا کہ ’’فون کرنے اور موجودہ حالات پر اَپڈیٹ دینے کے لیے بنجامن نیتن یاہو کا شکریہ۔ ہندوستان کے لوگ اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے سبھی اشکال اور اظہار کی سخت اور واضح طور سے مذمت کرتا ہے۔‘‘

پی ایم او (وزیر اعظم دفتر) نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجہ کار مارے گئے اور زخمی ہوئے لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہندوستان کے لوگ اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔ انھوں نے دہرایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے سبھی اشکال اور اظہار کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اسرائیل میں ہندوستانی شہریوں کی سیکورٹی کے ایشو پر روشنی ڈالی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں لیڈران رابطہ میں بنے رہنے پر اتفاق بھی ظاہر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف حملہ شروع کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بھی جنگ کا اعلان کر دیا، اور پھر اس کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ دوسری سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔ حملہ شروع ہونے کے بعد پی ایم مودی نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’’اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے گہرا صدمہ لگا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بے قصور متاثرین اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘

بہرحال، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو چوتھے دن بھی جاری اسرائیل و حماس جنگ میں دونوں فریقین کے 1600 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افسران کا ماننا ہے کہ سینئر فوجی افسران سمیت 150 لوگوں کو حماس نے گھرے ساحلی علاقہ میں یرغمال بنا رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...