سب سے بدعنوان ممالک کی فہرست جاری، 180 ممالک میں ہندوستان کا 93 واں مقام

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2024, 9:06 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 31/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) بدعنوان ممالک کی فہرست جاری کرنے والا ادارہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے منگل (30 جنوری) کو 2023 کے لیے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا ہے۔ 180 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 8 مقام کی گراوٹ کے ساتھ 93 ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے، یعنی 87 ممالک میں ہندوستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہے۔ 130 ممالک کی فہرست میں دو تہائی سے زائد ممالک کا اسکور 50 سے بھی نیچے ہے۔ یعنی دو تہائی سے زیادہ ممالک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہے۔ وہیں اوسط درجے کی بدعنوانی کے اسکور میں 43 مملاک ہیں۔ رپورٹ مطابق پبلک سیکٹر کے بدعنوانی میں سب سے کم بہتری درج کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی رجحان انڈیکس (CPI) 2023 سے پتہ  چلتا ہے کہ زیادہ تر ممالک نے پبلک سیکٹر میں جاری بدعنوانی سے نمٹنے میں بہت کم یا کوئی سدھار نہیں کیا ہے۔ یہ لسٹ پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ صفر اسکور کا مطلب سب سے بدعنوان اور 100 اسکور کا مطلب سب سے ایماندار ہے۔ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں ڈنمارک کو سب سے کم بدعنوان ملک بتایا گیا ہے۔ یہ مسلسل چھٹی بار ہوا ہے جب ڈنمارک سب سے اونچے مقام پر ہے۔ عدالتی نظام میں بہتر سہولیات کی وجہ سے ڈنمارک نے سب سے زیادہ 100 میں سے 90 اسکور حاصل کیا ہے۔

وہیں فن لینڈ و نیوزی لینڈ بالترتیب 87 اور 85 اسکور کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ اس سال ٹاپ 10 ممالک میں ناروے (84)، سنگاپور (83)، سویڈن (82)، سویٹزرلینڈ (82)، نیدرلینڈ (79)، جرمنی (78) اور لکجمبرگ (78) شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب نچلے پائیدان پر صومالیہ (11)، وینیجیولا (13)، شام (13)، جنوبی سوڈان (13) اور یمن (16) ہیں۔ یہ تمام ممالک طویل عرصے سے مسلح جدوجہد سے جوجھ رہے ہیں۔ نکارگوآ (17)، شمالی کوریا (17)، ہیتی (17)، ایکووٹوریل گنی (17)، ترکمانستان (18) اور لیبیا (18) میں بھی بدعنوانی عروج پر ہے۔

ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس سال 93 ویں مقام پر ہے۔ سی پی آئی مارکنگ میں ہندوستان کو 100 میں سے 39 نمبر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2022 میں ہندوستان 85 ویں مقام پر تھا۔ وہیں سی پی آئی مارکنگ میں 40 نمبر دیئے گئے تھے۔ پڑوسی ملک پاکستان اس فہرست میں 134 ویں مقام پر ہے۔ سی پی آئی مارکنگ میں پاکستان کو 29 نمبر ملا ہے۔ وہیں شری لنکا کو 34 نمبر ملے ہیں۔ افغانستان اور میانمار کو 20، چین کو 42 اور بنگلہ دیش کو 24 نمبر ملے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔