ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ، ہلاک شدگان کی تعداد 84 ہزار سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 9:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں جمعرات کو کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87472 افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد 96424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 52،14،677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ (97،894) نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔

اسی عرصے کے دوران 87 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41،12،551 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید 1174 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84،372 ہوگئی ہے۔ صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 7778 کے اضافہ سے یہ تعداد 10،17،754 ہو گئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔

ملک میں کووڈ19سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسزکی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس ریاست میں کووڈ ۔19 کے مزید 4،629 کیسز ملنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3،02،135 اور468 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 31،351 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 19،522 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 8،12،354 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

عالمی وباکورونا وائرس کووڈ19 کی وبا ملک کی 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ ملک کی 18 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں جان لیوا وبا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ باقی 17 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں نئے کیسز کے مقابلے میں وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے علاوہ ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایکٹیو کیسز 20 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہیں۔

کورونا کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ میں ملک میں دوسرے مقام پر جنوبی ریاست کرناٹک ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد 2،005 سے بڑھ کر مجموعی تعداد اب 1،03،650 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 7،629 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 3،83،077 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں کورونامریضوں کی تعداد 2،082 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 88،197 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5،177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 508088 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1233 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ، جس سے اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 68،235 اور 4،771 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ابھی تک ریاست میں 2،63،288 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46،610 اور ہلاک شدگان کی تعداد 8،618 افراد ہوچکی ہے۔۔ اس ریاست میں اب تک 4،70،192 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سرگرم کیسز کی تعداد بڑھ کر 36،036 ہوگئی ہے اور 628 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 41،111 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 34،380 ہوچکی ہے اور489 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 87،345 ہوگئی ہے۔

ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 33،026 ہوچکی ہے اور 669 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جان لیوا کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1،33،466 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد دارالحکومت دہلی میں ہے جہاں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد 807 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 31،721 ہوگئی۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4877 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1،98،103 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 30673 کیسز ہیں اور 1،016 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1،35،357 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست آسام میں کورونا کے 28،208 فعال کیسز ہیں اور 528 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،21،613 افراد اس جان لیوا وبا سے سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 24،336 فعال کیسز ہیں اور 4183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اب تک اس ریاست میں جان لیوا وبا سے 1،87،061 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 21،631 فعال کیسز ہیں اور 1877 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 74،398 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21،568 ہوگئی ہے اور وائرس سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65،818 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2 ہزار 646 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں 21،014 فعال کیسز ہیں اور 1069 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 81،690 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 736 سے بڑھ کر 20،239 ہوگئی ہے اور اب تک 951 افراد ہلاک جبکہ 38،521 کورونا مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست گجرات میں 15،975 فعال کیسز ہیں اور 3،270 افراد ہلاک اور 99،681 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں سرگرم کیسز کی تعداد 197 سے بڑھ کر 13،156 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے ریاست میں 855 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،50،040 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کوروناوائرس کووڈ 19سےراجستھان میں 1293 ، جھارکھنڈ میں 590 ، اتراکھنڈ میں 460 ، پڈو چیری میں 431 ، گوا میں 327، تری پورہ میں 228 ، چنڈی گڑھ میں 109 ، ہماچل پردیش میں 98 ، انڈمان نکوبار جزائرمیں 52 ، منی پور51 ،لداخ میں46، میگھالیہ میں 31 ، سکم میں 22 ، ناگالینڈ میں15، اروناچل پردیش میں 13 اور دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔