’مر جانا قبول ہے لیکن ان کے ساتھ جانا منظور نہیں‘، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بی جے پی پر شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2023, 8:35 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے پھر سے اتحاد کی قیاس آرائیوں کے درمیان پیر کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے صاف لہجے میں کہہ دیا ہے کہ مر جانا قبول ہے لیکن اب ان کے ساتھ جانا منظور نہیں۔ پٹنہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بی جے پی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انتخاب تو ہونے دیجیے، سب پتہ چل جائے گا۔ ساتھ ہی سوال کیا کہ انھیں (بی جے پی والوں کو) بہار کے بارے میں کچھ معلوم ہے؟

نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ تو اٹل جی کو ماننے والے تھے اس لیے ان کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد تو ہم لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا تھا، بعد میں پیچھے پڑ کر 2017 میں ساتھ لے آئے۔ بعد میں لگ گیا کہ وہ بالکل غلط تھے۔ انھوں نے کہا کہ 2020 کے انتخاب میں جو ہمارے ساتھ کیا گیا وہ سبھی کو بتا چکا ہوں۔ ہم وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے، لیکن زبردستی وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہم لوگوں کے ہی ووٹ سے انتخاب جیتے ہیں۔

نتیش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے جان لیں کہ اب کبھی بھی ان کے ساتھ جانا قبول نہیں، بلکہ اس سے اچھا تو مر جانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتوار کو بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے بعد بی جے پی نے بھی اعلان کیا تھا کہ نتیش کمار بہار کی سیاست میں بوجھ بن گئے ہیں۔ بی جے پی نے صاف لفظوں میں کہا کہ مستقبل میں نتیش کمار کے ساتھ قطعی کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔