کمٹہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd April 2021, 6:42 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :22؍اپریل(ایس اؤ نیوز)گھریلو طورپر میاں بیوی کے درمیان ہوئی معمولی جھڑپ کے چلتے  شوہرنے اپنی بیوی کا ہی  قتل کردیا ۔ یہ  واقعہ کمٹہ تعلقہ کے  اُپِّن پٹن دیہات میں پیش آیا ہے۔

مقتولہ کی شناخت ممتا شانبھاگ (36) کے طورپر کی گئی ہے۔ قاتل کی شناخت شوہر منجوناتھ شانبھاگ بتائی گئی ہے۔ منگل کی رات شوہر منجوناتھ نے  تولیہ کی مدد سے  گلہ  گھونٹ کر بیوی ممتا کا  قتل  کردیا پھر خود  پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کروائی کہ اس کی بیوی نے خود کشی کرلی ہے۔

اس سلسلے میں ممتا کے میکے والوں نے شوہر منجوناتھ پر شبہ ظاہر کیا تو پولس نے سختی  کے ساتھ  پوچھ تاچھ کی ۔جس پر شوہر منجوناتھ نے خود  ہی اپنی بیوی کاگلہ دبا کر قتل کئے جانے کی  بات کو قبول کیا ۔ کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔