علی گڑھ: لاک ڈاؤن میں روزگار ختم ہونے سے 10 دن تک بھوکا رہا خاندان، جسم ڈھانچوں میں تبدیل!

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 12:22 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ،16؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں یوں تو کورونا کی دوسری لہر سے ہر خاص و عام کو ناقابل فراموش تلخ تجربہ سے دو چار کرایا ہے، مگر کچھ غربت کے ماروں کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران بھوک قیامت بن کر ٹوٹی ہے۔ علی گڑھ کا ایک خاندان بھی ایسے کرب سے گزرا ہے کہ ان کی آپ بیتی سننے والے کو جذباتی کر دیتی ہے۔ کورونا کے بحران نے اس خاندان کا روزگار چھین لیا اور آٹھ دس دن تک 6 افراد دانے دانے کو محتاج ہو گئے۔ بھوک سے تڑپتے کنبہ کی اطلاع ایک شخص نے ایک تنظیم کو دی تو ان سب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھوک سے یہ کنبہ اس قدر نڈھال تھا کہ کئی کا جسم تو ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا تھا۔

روزنامہ ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ علی گڑھ کے نگلہ مندر علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان گزشتہ آٹھ دس دنوں سے بھوکا مر رہا تھا۔ گونڈا کے رہائشی سنجیو کو کنبہ کی کربناک صورت حال کا علم ہوا تو انہوں نے شہر کی ہینڈس فار ہیلپ تنظیم سے مدد طلب کی۔ تنظیم سے وابستہ افراد نے جب موقع پر پہنچ کر ان کا حال دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ بچے بھوک سے بلک رہے تھے اور ان کے جسم ہڈیوں کے ڈھانچوں میں تبدیل ہو گئے تھے۔

تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر سنیل نے بتایا کہ گڈی بیوہ بجندر کمار کے خاندان کی مدد کرنے کے لئے ان کے پاس کال آئی تھی۔ موقع پر ٹیم پہنچی تو بچوں کی حالت بہت زیادہ بری تھی۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر تمام بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے کپڑے، کھانے وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تنظیم کے عہدیداران متاثرہ خاندان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔

گُڈّی نے بتایا کہ وہ ضلع کی ایک ایکسپورٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کورونا کی پہلی لہر میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام وہاں سے چھین گیا۔ اس کی وجہ سے کنبہ مالی بحران سے دو چار ہونے لگا۔ بڑا بیٹا مزدوری کر کے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا، لیکن دوسرے لاک ڈاؤن میں اس کی ملازمت بھی چلی گئی۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے راشن پانی کی قلت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پانچ بچوں نے 15 دن سے کچھ نہیں کھایا۔ گڈّی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور نا ہی آدھار کارڈ ہے۔

ادھر، ایس ڈی ایم رنجیت سنگھ نے کہا کہ کسی خاندان کا کئی دنوں تک بھوکا رہنے کا واقعہ ان کے علم میں نہیں تھا۔ اگر ایسا کوئی خاندان ہے تو اس کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ ضلع استال سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔