ہانگ کانگ میں بارش نے توڑا 140 سال کا ریکارڈ، سڑکیں اور میٹرو اسٹیشن غرقاب

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2023, 11:55 AM | عالمی خبریں |

ہانگ کانگ، 9/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ہانگ کانگ اس وقت زبردست سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ریکارڈ بارش کی وجہ سے پورا شہر ٹھپ پڑ گیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ صرف سڑکیں ہی نہیں، میٹرو اسٹیشن بھی غرقاب ہو گئے ہیں۔ تازہ بارش نے ہانگ کانگ کے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ جو لوگ گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکلے تھے، وہ بارش کے پانی میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ افسران نے سیلاب اور بارش کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوراً محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

ہانگ کانگ میں موسلادھار بارش سے پیدا حالات کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئی ہیں۔ ان میں لوگوں کو گندے پانی کے درمیان سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہر کے الگ الگ حصوں میں گھٹنوں سے زیادہ پانی بھر چکا ہے۔ تقریباً 75 لاکھ کی آبادی والا اس شہر میں معمولات زندگی ٹھپ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے تھے، ان کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں بارش کا آغاز جمعرات کی شب سے ہوا ہے جس نے پورے ملک میں قہر برپا کر دیا۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے سے لے کر 12 بجے کے درمیان 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ ایک گھنٹے میں ہوئی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ موسلادھار بارش کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ 1884 سے ریکارڈ رکھے جانے کے بعد سے اب تک ہوئی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے 140 سال میں سب سے خوفناک بارش ہے جس نے شہر کی رفتار کو روک دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے ہی ہانگ کانگ کو پانچ سالوں کے سب سے طاقتور طوفان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ساؤلا طوفان گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ کی ساحل سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے شہر کو بند کرنا پڑا تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں، سینکڑوں کی تعداد میں فلائٹ کو بھی کینسل کیا گیا تھا۔ حکومت نے بتایا تھا کہ طوفان کی وجہ سے 86 لوگ زخمی ہوئے، اور ابھی اس طوفان کے قہر سے لوگ باہر ہی نکل رہے تھے کہ موسلادھار بارش نئی آفت بن کر عوام پر ٹوٹ پڑی ہے۔ ہانگ کانگ ہاسپیٹل اتھارٹی کے مطابق جمعہ کی دوپہر تک بارش کی وجہ سے 119 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔ ان میں سے 4 افراد کی حالت سنگین ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔