چھتیس گڑھ میں کورونا مریضوں کے لئے ہوم آئیسولیشن کا انتظام، ایس ایم ایس کے ذریعہ ملے گی معلومات 

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 10:09 PM | ملکی خبریں |

رائے پور،09/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کے مسلسل بڑھ رہے کیسز کے درمیان چھتیس گڑھ کی حکومت نے دہلی میں کامیابی حاصل کرنے والے ہوم آئیسولیشن نہ صرف اپنایا ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

اس کے لیے باقاعدہ ایک ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے کہا تھا کہ بغیر علامات اور کم علامات والے مریضوں کا علاج ہوم آئیسولیشن رکھ کر کیجیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت انتظامیہ نے سب سے پہلے ایک ویب سائٹ جاری کی ہے جس کا لنک https://homeisolation.cgcovid19.inہے۔ اس لنک پر کلک کرنے سے ہوم آئیسولیشن کے پورے عمل سے متعلق معلومات ملیں گی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں پوزیٹیو پائے شخص کے موبائل پر ایک ایس ایم ایس آئے گا۔ جس میں کا ویب سائٹ کالنک ہوگا۔ لنک پر کلک کرنے کے ساتھ ہی اس شخص کو ویب سائٹ پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔ جہاں اس شخص سے نام،پتہ کنبہ کے ممبروں کی تعداد، ڈاکٹر سے متعلق معلومات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔پوزیٹیو شخص جب ویب سائٹ پر ساری معلومات اپلوڈ کر دے گا، تب اس شخص کے پاس ایک ایس ایم ایس آئے گاکہ اس شخص کو ہوم آئیسولیشن کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں۔

حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم ان لوگوں کو کافی راحت دینے والا ہے جنہیں ہوم آئیسولیشن کی اجازت کے لینے کے لیے ڈاکٹر کا پرچہ لے کر اہلکاروں کے دفاتر جانا پڑتا تھا۔پوزیٹیومریض کو آئیسولیشن کی اجازت ملنے ساتھ مکان کو ویریفائی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن، صحت اور ضلعی انتظامیہ کو مختلف قسم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ جو متاثرہ شخص کے گھر کو ویریفائی کرنے سے لے کر مریض کو دوائی دینے تک  ذمہ داری ادا کریں گے۔ یہی نہیں بلکہ مریض سے ملنے کا سسٹم بھی طے کیا گیا ہے۔

ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے مریض کو اگرکوئی پریشانی ہوتی ہے تو وہ ڈاکٹروں سے فون یا ویڈیو کال کے ذریعے مشورہ لے سکتا ہے۔ اس کے لئے تین نمبر جاری کیے گئے ہیں - 7566100283، 7566100284 اور 7566100285 ان موبائل نمبروں کو کسی بھی وقت کال کیا جاسکتا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔