کرناٹک کے بیشتر اضلاع میں اگلے چار دن موسلا دھار بارش کا امکان، نقصانات پر قابو پانے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت: وزیر محصولات بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2023, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

 بینگلورو، 25/جولائی (ایس او  نیوز/ایجنسی ) ریاستی وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ اگلے چار دنوں میں بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ لہذا تمام ضلع کے ڈپٹی کمشنروں کو مقامی حالات کا مشاہدہ کرنے اور جان و مال کے کسی بھی نقصان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ہائی الرٹ نوٹس دیا گیا ہے۔

وزیر ریونیو کرشنا بائرے گوڈا نے بروز پیروکاس سودھا میں اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلبرگی اور بیدر اضلاع میں پہلے ہی معمول سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ بیدر، کلبرگی، یادگیر، بیجاپور میں اگلے چار دنوں میں زبردست بارش ہوگی۔

دوسری طرف مہاراشٹر کے اجینی ڈیم سے ابھی تک پانی نہیں چھوڑا گیا ہے۔ اگر وہاں پانی چھوڑا جاتا ہے تو بھیما ندی تباہی میں بدل جائے گی۔ رہائشی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ایسی جگہوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پہاڑی ، ساحلی اور شمالی اندرونی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے اچھی بارشیں ہو رہی ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ماہ جون میں ریاست میں 56 فیصد بارش کی قلت کا سامنا تھا تا ہم ماہ جولائی میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔

اس طرح ریاست میں بارش کی قلت 56 فیصد سے کم ہوکر 14 فیصد ٹھہری ہے۔ ریاست میں اب تک 80 فیصد بارش ہوئی ہے ۔ شمالی ساحلی علاقوں میں ایک ہفتہ کی مدت میں معمول سے 170 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح اندرونی علاقوں میں بھی ایک ہفتہ کے دوران 170 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ کلبرگی ضلع میں 300 فیصد، یاد گیر مضلع میں 160 فیصد، بیدر میں 155 فیصد، بیلگاوی ضلع میں 186 فیصد، باگل کوٹ ضلع میں 174 فیصد، وجئے پور میں 185 فیصد اور گدگ  ضلع میں 166 فیصد بارش ہوئی ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ ریاست کے 85 تعلقہ جات میں 20 فیصد بارش کی کمی ہے۔ ان تعلقوں میں خشک سالی کے اعلان پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم مرکز کئے قحط سالی کے معیار سخت ہیں اور وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر اسے تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ 2016 میں مرکزی حکومت کا خشک سالی کا معیار بدل گیا۔ اس سے پہلے 20 فیصد بارش کی کمی کوخشک سالی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم اب خشک سالی کے اعلان کے لیے 60 فیصد بارش کی کمی ہونی چاہیے۔ اس معیار کو تبدیل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو ریاستی حکومت سے مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...