بینگلورو سمیت ریاست بھر میں زبردست بارش؛ کئی پل اور سڑکیں زیر آب، 11 اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2023, 12:28 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 24/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) بینگلورو سمیت ریاست بھر میں بارش سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے عوام کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوگئی ہیں۔ اُتر کنڑا ضلع  میں بھی بھاری  بارش جاری ہے۔ مضافات میں واقع مہاما یا مندر سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ دریائے کالی اور کڑا ڈیم اوور فلو ہورہے ہیں۔ ڈیم سے پانی چھوڑاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔ دھارواڑ تعلقہ میں امبالی کو پا کے قریب ایک پل ڈوب گیا ہے۔ بیدتی تالاب بارش کی وجہ سے لبریز ہوگیاہے، وہاں پانی بھر نے سے اکثر پل زیر آب آگئے ہیں۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چکمگلورو ضلع کے کئی مقامات  پر موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ شرینگری شہر میں بارش نے افراتفری مچادی ہے۔ شرینگری مندر کے قریب گاندھی میدان مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کچھ سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ندی کا پانی دکانوں میں داخل ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ شرینگری مندر کے گاندھی میدان کے قریب کی دکانوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ تعلقہ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دکانیں ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ مندر کے آس پاس کے مزید علاقے سیلاب کے خطرے کی زد میں ہیں۔ مغربی گھاٹ کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش ہورہیا ہے۔ ملا پربھا ندی خطرے کی سطح سے باہر بہہ رہی ہے۔ ملا پربھا ندی پر پل کے پاس لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی ۔بیلگاوی ضلع کے کھانہ پورہ تعلقہ کے پرشیواڈا گاؤں میں بھی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ پیر شواڈا گاؤں کا پل جو ہیر یمنا ہلی گرام سمیت 30 گاؤں کو جوڑتا ہے پانی میں ڈوب گیا ہے ۔ گوڈا گو ضلع میں بارش ہورہی ہے۔ مورنا ڈو۔ ناپو کلو روڈ منقطع ہے۔ سنتی کو پا ماڈو پور روڈ کے درمیان میں ایک درخت گرگیا ہے۔ آندھی اور بارش کے باعث بجلی کے کمبے اکھر گئے ۔ کوڈاگو ضلع کے بیشتر دیہاتوں میں بجلی متفقطع ہوگئی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شیموگہ کے مانی آباد ذخیرہ علاقے میں ریاست میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے شیموگہ ضلع سمیت پڑوسی اضلاع میں مسلسل بارش ہور ہی ہے۔ مسلسل بارش کے نیتجے میں تمام ندیاں زیر آب آگئی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق دریائے تنگا شرینگری، کوپا، آگمبے جیسے تنگا طاس کے علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے خطرناک سطح پر بہت رہا ہے۔ تنگا ڈیم بھر گیا ہے اور آبی ذخائر سے اضافی پانی چھوڑا جرہا ہے۔ ریاست بھر میں بارشوں کی وجہ سے قحط و خشک سالی کا معاملہ ٹل گیا ہے۔ 

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے 11 اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ان 11 اضلاع میں   بیلگاوی، ہاویری، دھارواڑ، اُتر کنڑا، داونگیرے، شیموگہ، ہاسن، چکمگلورو، کوڈا گو، دکشن کنڑا اور اڈپی  شامل  ہے۔ 

باگل کوٹ ، چترادرگہ، گدگ اور میسورو، بینگلورو دیہی، کولار، چکبالاپور، بیلگاری، وجئے نگر، رائچور، چامراج نگر اور منڈیا میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کلبرگی میں غیر معمولی بارش کا امکان ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...