ممبئی میں تباہی مچاکر'ٹاوکتے' گجرات سے ٹکرایا ۔ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں، 10لوگوں کی موت، ممبئی ایئر پورٹ بند، گجرات میں فوج مستعد

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2021, 1:15 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد،18/مئی (ایس او نیوز/یواین آئی) بحیرہ عرب سے اٹھے انتہائی شدت والے (ایکسٹریملی سیویئر) سطح کے گردابی طوفان'ٹاوکتے'  رات مہووا (بھاؤ نگر) اور پوربندر کے درمیان مرکز کے زیر انتظام دیو سے 20 کلومیٹر مشرق میں ساحل سے ٹکراگیا۔ ممبئی میں اس طوفان نے بھاری تباہی مچانے کے بعد گجرات کا رخ کیا۔ اس طوفان کے سبب ممبئی میں 6لوگوں کی موت ہوئی۔ اس طوفان کے اثر سے پہلے ہی کیرلا، کرناٹک، گوا اور مہاراشٹر میں خاصی تباہی مچی ہے۔

محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق یہ طوفان دوپہر ساڑھے بارہ بجے دیو ساحل سے 154 کلومیٹر جنوب، جنوب۔ مشرق میں پر واقع تھا اور اس سے پہلے چھ گھنٹوں کے دوران 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔ گجرات کے ساحل سے قریب ہونے کے دوران ہوا کی رفتار 155 سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساحلی گجرات کے بھاؤ نگر، بوٹاد، ولساد، نوساری، گر سومناتھ، امریلی، جوناگڑھ وغیرہ میں زبردست اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد، ودودرا، بھڑوچ، ولساد وغیرہ میں بھی تیزی سے انتہائی موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ طوفان کے اثر سے 80 سے زائد تعلقوں میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ اب بھی کہیں کہیں بارش ہو رہی ہے، جس کے شام تک مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ وجے روپانی سے طوفان سے بچاؤ اور امداد کے بارے میں تفصیلی اطلاعات حاصل کرنے کیلئے بات کی۔ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔طوفان کے پیش نظر ریاست میں آج اور کل کورونا ٹیکہ کاری کے کام کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاستی ڈیزاسٹر کنٹرول سے متعلق کام کی نگرانی کررہے محکمہ محصول کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پنکج کمار نے بتایا کہ امدادی کاموں کیلئے کل ملاکر این ڈی آر ایف کی 41 اور ایس ڈی آر ایف کی 10 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات یعنی تیار کئے گئے 930 پناہ کے مقامات پر منتقل کیا جاچکاہے۔ اس دوران کورونا سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...