حماس کا اسرائیلی حملوں کے خلاف زبردست مزاحمت کرتے ہوئے دعویٰ؛ ہم غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنادیں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st November 2023, 6:39 PM | عالمی خبریں |

 غزہ یکم نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے  اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دفاعی آپریشن جاری ہے اور ابھی تو ہم نے  صرف شروعات  کی ہے،   انہوں نے کہا کہ ہمیں اب   بہت کچھ کرنا ہے اور ہم  غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق  منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسجد اقصٰی کے دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ  وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس جنگ میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے جنگجو اب تک کم از کم 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ ہمارے جنگجوؤں نے دشمن کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں دشمن کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ہم  نے  کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل  استعمال کیے ہیں۔ ابوعبیدہ نے دعویٰ کیا کہ اس جنگ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکے گا اور یہ نیتن یاہو کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے اپنی ایک خاتون فوجی کو حماس کی قید سے چھڑانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تم جنگ کے ایک ماہ بعد ایک قیدی کو رہا کروانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے جشن منا رہے ہو، اس طرح تو تمہیں اپنے تمام قیدیوں کو چھڑوانے کے لیے 20 سال درکار ہوں گے۔ انہوں نے ثالثی کرنے والے ممالک کو آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ ہم آنے والے دنوں میں مزید غیر ملکی قیدیوں کو رہا کردینگے۔

حماس ترجمان نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اپنے کمانڈر کی موجودگی کی بھی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ واضح رہے کہ منگل کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینکڑوں افرادجاں بحق ہوئے تھے اور سینکڑوں زخمی بھی  ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔