گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:53 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائےگا مگر شرپسندی کا شکار ہونے والےغیر ملکی طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ سنیچر کی رات جائے واردات پر بروقت پہنچ جانے کےبعد پولیس نے خود ہی ملزمین کو فرار ہونے کا موقع دیا۔ 

 غیر ملکی طلبہ نےایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں پولیس کنٹرول روم کی وین  اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اُن افراد کو یونیورسٹی ہاسٹل کے ’اے‘بلاک سے نکل کرجاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے کہ جو ہاسٹل میں گھس کر حملہ کرنے کے ملزم ہیں۔ ٹائمز آف انڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں غیر ملکی طلبہ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتاہے کہ پولیس حملہ آوروں کو بھاگنے کا موقع دے رہی ہے۔ یہ ویڈیو سنیچر کو ہی وائرل بھی ہوگیاتھا مگر پولیس اب تک  تمام  ملزمین کی شناخت نہیں کرسکی ہے۔ 

 اس بیچ ’اے ‘ بلاک میں مقیم مسلم غیر ملکی طلبہ نے بتایا کہ سنیچر کے واقعہ کی وجہ سے اتوار کو وہاں  تراویح کی نماز نہیں ہوسکی۔   طلبہ کا دعویٰ ہے کہ وہ انتظامیہ سے اجازت لے کر تراویح کی  باجماعت نمازکا اہتمام کررہے تھے۔  نوید صدیقی نامی طالب علم جو افغانستان  سے تعلق رکھتا ہے، نے بتایا کہ ابتدا میں ۳؍ افراد  نے کیمپس میں نماز پر اعتراض کیا، توتو میں میں  جب ہاتھاپائی میں بدل گئی تو مزید ۱۵؍ سے زائد افراد وہاں پہنچ گئے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ حملہ آوروں نے طلبہ کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا، نوید نے شکایت کی کہ ’’پولیس کی ۳؍ گاڑیوںپہنچ گئی تھیں مگر شرپسندوں کوگرفتار کرنے کے بجائے پولیس انہیں فرار ہوتا ہوا دیکھتی رہی۔ ہم چلا کر پولیس سے کہہ رہے تھے کہ انہیں پکڑیں مگر انہیں جانے دیاگیا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...